پاکستان کے سماجی رہنما صارم برنی کی حراست پر امریکا نے ردعمل میں کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ، بچوں کی خرید و فروخت اور غیر قانونی گود لینے جیسے جرائم کی روک تھام پاکستان اور امریکا کے باہمی دلچسپی کے شعبے ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا اپنی ذمہ داری کو سنجیدگی سے لیتا ہے کہ وہ بین الملکی گود لینے کے عمل میں شامل بچوں اور خاندانوں کے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات پر نظر رکھے۔انہوں نے کہا کہ ہم ان مسائل پر پاکستانی حکام کے تعاون کو سراہتے ہیں۔واضح رہے کہ ایف آئی اے حکام نے صارم برنی کو امریکا سے واپسی پر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا، ان کے خلاف پاکستان سے بچوں کی امریکا اسمگلنگ کے الزام میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔
صارم برنی کی گرفتاری پر امریکا کا ردعمل آگیا





Article
غزہ امن منصوبہ یا مسلط کردہ امن ظفر محمد خان
Posted in: Article, Newsنازک موڑ: ہماری دائمی منزل تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کے 11 کھلاڑیوں کے نام فائنل ہوگئے
Posted in: News, Sportsانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ کے چوتھے سائیکل 27-2025 میں پاکستان کرکٹ ٹیم شان مسعود کی قیادت میں دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز دفاعی چیمپئن جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنے میدان میں اتر رہی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اتوار سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم 7 بیٹرز، […]
Read Moreکرسٹیانو رونالڈو پہلے کھرب پتی فٹبالر بن گئے
Posted in: News, Sports
Post your comments