پاکستان کے سماجی رہنما صارم برنی کی حراست پر امریکا نے ردعمل میں کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ، بچوں کی خرید و فروخت اور غیر قانونی گود لینے جیسے جرائم کی روک تھام پاکستان اور امریکا کے باہمی دلچسپی کے شعبے ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا اپنی ذمہ داری کو سنجیدگی سے لیتا ہے کہ وہ بین الملکی گود لینے کے عمل میں شامل بچوں اور خاندانوں کے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات پر نظر رکھے۔انہوں نے کہا کہ ہم ان مسائل پر پاکستانی حکام کے تعاون کو سراہتے ہیں۔واضح رہے کہ ایف آئی اے حکام نے صارم برنی کو امریکا سے واپسی پر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا، ان کے خلاف پاکستان سے بچوں کی امریکا اسمگلنگ کے الزام میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔
صارم برنی کی گرفتاری پر امریکا کا ردعمل آگیا


Weekly E Paper

Article
پی ٹی آئی: قیادت، ادارہ سازی اور آگے کا راستہ تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsتحریک انصاف نے پاکستان کی سیاست میں ایک نئی فضا پیدا کی۔ یہ وہ جماعت تھی جس نے تبدیلی کا نعرۂ لگایا، نوجوانوں کو متحرک کیا اور عوام میں یہ اُمید پیدا کی کہ شاید روایتی سیاست سے ہٹ کر کچھ بہتر ممکن ہے۔ عمران خان کی شخصیت نے عوامی سطح پر ایک مضبوط تاثر […]
Read More-
ایک عورت اور وکیل کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
Posted in: Article, News -
-
-
sports
کینیڈا کی اولمپئن سوئمر پینی اولکسیاک مشکل میں پھنس گئیں
Posted in: News, Sportsکینیڈا کی اولمپئن سوئمر پینی اولکسیاک مشکل میں پھنس گئیں، پینی اولکسیاک ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ سے اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کی تحقیقات کی وجہ سے دستبردار ہو گئیں۔پینی اولکسیاک پر مبینہ طور پر مقام بتانے کے قانون کی خلاف ورزی کا الزام ہے، ایلیٹ ایتھلیٹس کو ڈوپنگ اتھارٹیز کو اپنے مقام کے […]
Read More
Post your comments