حماس نے غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے قطر اور مصر کی مجوزہ تجاویز کا جواب دے دیا.قطری وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے معاہدے کے فریم ورک سے متعلق حماس کا جواب ملنے کی تصدیق کر دی.قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے حماس کے جواب کو امید افزا قرار دیا ہے۔دوحا میں قطری وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں بلنکن کا کہنا تھا کہ حماس کے جواب کا جائزہ لے رہے ہیں۔شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا کہ اسرائیلی حکام سے کل اس پر تبادلہ خیال ہوگا، ابھی بہت کام باقی ہے لیکن یقین ہے کہ معاہدہ ممکن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا غزہ لڑائی میں ایسے وقفے کے لیے پُرعزم ہے جو پائیدار امن لائے، یرغمالیوں کی رہائی کے لیے وقفے میں توسیع پر ہر ممکن کام کریں گے۔قطری وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اس نازک وقت میں معاہدے کے فریم ورک کی تفصیلات نہیں بتاسکتے۔
حماس نے جنگ بندی کیلئے قطر، مصر کی مجوزہ تجاویز کا جواب دیدیا
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 05-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 05-12-2024
Read Moresports
روہان مصطفی سمیت8 نوجوان پاکستانی کھلاڑی آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے لئے منتخب
Posted in: News, Sportsدبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ سیزن 3 میں متحدہ عرب امارات کے کھلاڑیوں کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب دبئی میں منعقد ہوا۔رواں سال ٹورنامنٹ میں شریک 6 ٹیموں نے 12 کھلاڑیوں کا انتخاب جس میں 9 کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے شاہد اقبال بھٹہ اور ابرار احمد کو چنا ہے […]
Read More
Post your comments