ماہرین نے یورپ میں ممکنہ طور پر سب سے بڑی اجتماعی قبر دریافت کرلی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی جرمنی کے شہر نیورمبرگ میں انسانوں کے کم از کم 1 ہزار ڈھانچے دریافت کرنے کے بعد ماہرین آثار قدیمہ دنگ رہ گئے۔رپورٹس کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ یورپ میں اب تک دریافت ہونے والی سب سے بڑی اجتماعی قبر ہوسکتی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق حکام کی ایک ٹیم رہائشی عمارت کے تعمیراتی مقام کا سروے کر رہی تھی جب انہوں نے قبریں دریافت کیں۔ 8 اجتماعی قبروں میں سے 3 کی کھدائی کی جاچکی ہے جب کہ دیگر کی جانچ کی جارہی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ کھدائی کے بعد ملنے والی لاشوں کی تعداد 1500 تک پہنچ سکتی ہے جو کہ 15ویں صدی کے آخر اور 17ویں صدی کے اوائل کے درمیان کی ہیں۔نیورمبرگ کے محکمہ ثقافت کے حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کی دریافت پہلے کبھی نہیں ہوئی اور کسی نے کبھی ایسا نہیں سوچا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ یہ مقام نیورمبرگ شہر کے لیے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے اور ہم تمام ممکنہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
یورپ میں ممکنہ طور پر سب سے بڑی اجتماعی قبر دریافت




Weekly E Paper

Article
اخوند سالاکؒ، بیرا کافر اور دریائے پنجکوڑہ کا ’’تھل‘‘ تحریر و تحقیق: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsخیبرپختونخواہ کے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان بہتا ہوا دریائے پنجکوڑہ اپنی موجوں کے ساتھ صدیوں کی داستانیں سناتا ہے۔ اس کے کنارے آباد سرسبز کھیت، دیودار کے جنگلات اور پتھریلے گاؤں اس خطے کی قدامت اور تہذیبی ورثے کی گواہی دیتے ہیں۔ انہی کناروں پر واقع تھل گاؤں کوہستان پنجکوڑہ کا سب سے بڑا […]
Read Moresports
بلائنڈ ویمن کرکٹرز نے نفرت کی سیاست مسترد کردی
Posted in: News, Sportsپاکستان اور بھارت کی بلائنڈ ویمن کرکٹرز نے نفرت کی سیاست کو مسترد کردیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میچ کے بعد دونوں ٹیموں نے گرم جوشی سے ہاتھ ملا کر کھیلوں میں سیاست گھسیٹنے والوں کو واضح پیغام دے دیا کہ اسپورٹس میں نفرت انگیزی کی کوئی گنجائش نہیں۔اس سے قبل بھارت […]
Read Moreبابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments