class="post-template-default single single-post postid-4185 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

یمن کے ساحل پر کشتی ڈوبنے سے 38 تارکین وطن ہلاک

یمن کے ساحل پر افریقہ سے آنے والی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 38  تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔یمنی حکام نے بتایا کہ تارکین وطن کی کشتی عدن کے مشرق میں شبوا گورنری کے ساحل پر پہنچنے سے پہلے ہی ڈوب گئی۔خبر رساں اداروں کے مطابق ماہی گیروں اور مقامی لوگوں نے 78 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچالیا، جبکہ کشتی میں سوار مزید 100 کے قریب افراد سمندر میں لاپتا ہوگئے۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے، واقعے سے متعلق اقوام متحدہ کو مطلع کر دیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ سال افریقہ سے 97 ہزار تارکین وطن یمن پہنچے تھے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter