کرہ ارض پر اب تک کے درجہ حرارت کے ریکارڈ کے مطابق سال بہ سال موازنہ کرنے پر یہ بات سامنے آئی کہ گزشتہ بارہ مہینے دنیا کے گرم ترین مہینے رہے، یعنی پچھلا پورا سال انسانی تاریخ کا گرم ترین سال رہا۔ اقوام متحدہ کی موسمیاتی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ اب اس بات کا 80 فیصد امکان ہے کہ اگلے پانچ سالوں میں کسی ایک برس کا اوسط درجہ حرارت ماہرین کی بتائی گئی خطرناک حد 1.5 ڈگری سے اوپر جاسکتا ہے۔یہ وہ حد ہے جو قبل از صنعتی انقلاب عالمی درجہ حرارت سے 1.5 ڈگری زیادہ ہے۔ اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے موسمیاتی جہنم سے بچنے کےلیے عالمی برادری سے فوری ایکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 2030 تک فوسل فیول کی پیداوار 30 فیصد کم نہیں کی گئی تو واپسی کا راستہ باقی نہیں رہے گا۔اُن کا کہنا ہے کہ عالمی درجہ حرارت کی حد پار کرنے کی جنگ میں شکست اور جیت کا فیصلہ رواں دہائی میں ہی ہو جائے گا۔
گزشتہ 12 ماہ دنیا کے گرم ترین مہینے رہے، اقوام متحدہ
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Posted in: News, Sportsپاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ نیوٹرل وینیو ممکنہ طور […]
Read More
Post your comments