کینیڈین پارلیمنٹ میں فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اکثریت رائے سے قراردار منظور کر لی گئی ہے۔پارلیمنٹ نے مشرقِ وسطیٰ میں جامع، منصفانہ اور دیرپا امن کے لیے اسرائیل اور فلسطین کے دو ریاستی حل پر زور دیا۔کینیڈین پارلیمنٹ میں منظور ہونے والی قراردار کے مطابق کینیڈا اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر فلسطین کی ریاست کے قیام کی سمت کام کرے گا۔یہ قرارداد نیو ڈیموکریٹک پارٹی (این ڈی پی) نے پیش کی تھی جسے طویل بحث کے بعد متعدد ترامیم کے ساتھ 117 کے مقابلے میں 204 ووٹوں سے منظور کیا گیا۔وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو سمیت برسرِاقتدار لبرل پارٹی کے تقریباً تمام ارکان سمیت دوسری جماعتوں بلاک کیوبک وا اور گرین پارٹی نے ترمیم شدہ قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ اپوزیشن لیڈر پیئر پولیور اور ان کی کنزرویٹو پارٹی کے ارکان نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیا۔این ڈی پی کے سربراہ جگمیت سنگھ نے قرارداد کی منظوری کو اپنی جماعت کی فتح قرار دیا ہے۔خیال رہے کہ اس قرارداد کے بنیادی مسودے کے اس حصے کو منظور نہیں کروایا جاسکا، جس کے مطابق کینیڈا فوری طور پر فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرے۔سیاسی مبصرین کے مطابق یہ ایک علامتی قرارداد ہے اور حکومت پر اس کی تعمیل لازمی نہیں ہے۔ تاہم یہ فلسطین کے حوالے سے کینیڈا کی خارجہ پالیسی میں تبدیلی کی طرف پہلا قدم ہے۔مسلم کمیونٹی نے فلسطین کے حق میں کینیڈین پارلیمنٹ کی قرارداد کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
Home / Breaking News, Canada, News / کینیڈین پارلیمنٹ میں فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے اکثریت رائے سے قراردار منظور
کینیڈین پارلیمنٹ میں فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے اکثریت رائے سے قراردار منظور

Related Articles



Weekly E Paper

Article
اخوند سالاکؒ، بیرا کافر اور دریائے پنجکوڑہ کا ’’تھل‘‘ تحریر و تحقیق: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsخیبرپختونخواہ کے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان بہتا ہوا دریائے پنجکوڑہ اپنی موجوں کے ساتھ صدیوں کی داستانیں سناتا ہے۔ اس کے کنارے آباد سرسبز کھیت، دیودار کے جنگلات اور پتھریلے گاؤں اس خطے کی قدامت اور تہذیبی ورثے کی گواہی دیتے ہیں۔ انہی کناروں پر واقع تھل گاؤں کوہستان پنجکوڑہ کا سب سے بڑا […]
Read Moresports
اسنوکر ورلڈ کپ، پاکستان کے محمد آصف کی مسلسل دوسری فتح
Posted in: News, Sportsمسقط میں کھیلے جارہے آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ میں پاکستان کے محمد آصف نے مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔ محمد آصف نے گروپ کے دوسرے میچ میں عمان کے قاسم البلوشی کو شکست دی، محمد آصف نےعمانی پلیئر کےخلاف تین۔صفر سے کامیابی حاصل کی۔محمد آصف نے اپنے پہلے میچ میں انڈونیشیا کے گیبی […]
Read Moreبابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments