پاکستانی معروف گلوکار ابرارالحق نے عام انتخابات 2024ء سے متعلق پھیلی غلط فہمیوں پر پیغام جاری کیا ہے۔پاکستان تحریکِ انصاف کے منحرف رکن، نوجوان نسل کے پسندیدہ گلوکار ابرارالحق نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر انتخابات سے متعلق پیغام جاری کیا ہے۔ابرارالحق نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ’میں الیکشن 2024ء نہیں لڑ رہا ہوں، میں اپنے کاغذات بروقت واپس نہیں لے سکا‘۔وہ الیکشن میں حصہ لینے کے بجائے ووٹ کاسٹ کرنا مناسب سمجھتے ہیں، انہوں نے اپنے اس پیغام کے آخر میں لکھا کہ ’اللّٰہ پاکستان اور پاکستانیوں کا حامی و ناصر ہو۔‘یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کے پُرتشدد، افسوس ناک واقعات کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکڑوں اراکین نے پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا، ان میں ابرارالحق بھی شامل تھے۔
کیا ابرار الحق الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں؟
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 25-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 25-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
ڈبلیو ٹی ایل سیزن 3: گیم چینجرز فالکنز نے کائٹس کو 24-21 سے ہرادیا
Posted in: News, Sportsابوظہبی : ورلڈ ٹینس لیگ سیزن 3 میں گیم چینجرز فالکنز نے اتحاد ایرینا میں کائٹس کو 24-21 سے شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ فالکنز نے پوائنٹس ٹیبل پر مجموعی طور پر 53 پوائنٹس ہوگئے ہیں ٹی ایس ایل ہاکس 47 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، کائٹس 46 پوائنٹس کے […]
Read More-
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Posted in: News, Sports -
Post your comments