class="post-template-default single single-post postid-1426 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

کیا ابرار الحق الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں؟

پاکستانی معروف گلوکار ابرارالحق نے عام انتخابات 2024ء سے متعلق پھیلی غلط فہمیوں پر پیغام جاری کیا ہے۔پاکستان تحریکِ انصاف کے منحرف رکن، نوجوان نسل کے پسندیدہ گلوکار ابرارالحق نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر انتخابات سے متعلق پیغام جاری کیا ہے۔ابرارالحق نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ’میں الیکشن 2024ء نہیں لڑ رہا ہوں، میں اپنے کاغذات بروقت واپس نہیں لے سکا‘۔وہ الیکشن میں حصہ لینے کے بجائے ووٹ کاسٹ کرنا مناسب سمجھتے ہیں، انہوں نے اپنے اس پیغام کے آخر میں لکھا کہ ’اللّٰہ پاکستان اور پاکستانیوں کا حامی و ناصر ہو۔‘یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کے پُرتشدد، افسوس ناک واقعات کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکڑوں اراکین نے پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا، ان میں ابرارالحق بھی شامل تھے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter