class="post-template-default single single-post postid-1296 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ڈی آئی خان میں تھانے پر حملہ، 10 اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اسٹیشن پر حملے کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔نامعلوم ملزمان نے رات گئے تحصیل درابن کے علاقے میں تھانے پر حملہ کیا۔پولیس کے مطابق رات 3 بجے دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سے تھانے پر حملہ کیا، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تھانے پر چاروں اطراف سے حملہ کیا گیا، اس دوران دستی بم پھینکے گئے اور شدید فائرنگ کی گئی جس کے بعد پولیس نے بھی بھرپور جوابی فائرنگ کی تاہم دہشتگرد رات کے اندھیرے میں فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے، کوئیک رسپانس فورس کی بھی اضافی نفری موجود ہے۔حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ اعجاز شہید پولیس لائن میں ادا کی جائے گی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter