class="post-template-default single single-post postid-1863 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

چینی صدر شی جن پنگ کی شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد

چین کے صدر شی جن پنگ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ بیجنگ سے جاری بیان کے مطابق چینی صدر نے اتوار کو شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کا وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔چینی صدر نے نومنتخب وزیراعظم پاکستان کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اپنے پیغام میں چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کی نئی حکومت مزید کامیابیاں حاصل کرے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانا ہوگا۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا اپ گریڈڈ ورژن تعمیر کرنا ہوگا۔دوسری جانب چینی وزیر اعظم نے بھی شہباز شریف کو مبارکباد کا پیغام بھیجا۔واضح رہے کہ شہباز شریف آج ملک کے 24ویں وزیرِاعظم اور 16ویں قائدِ ایوان منتخب ہوئے۔قومی اسمبلی میں وزیراعظم کےلیے ہونے والے انتخاب میں شہباز شریف نے 201 جبکہ سنی اتحاد کونسل کے نامزد امیدوار عمر ایوب نے 92 ووٹ لیے۔وزیرِ اعظم پاکستان منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں شہباز شریف نے اتحادی رہنماؤں کا نام لے کر شکریہ ادا کیا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter