class="post-template-default single single-post postid-1200 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ کرنے اور کرانے والے دو بھارتی ایجنٹ پکڑ لیے، سیکرٹری خارجہ

سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ کرنے اور کرانے والے دو بھارتی ایجنٹ پکڑ لیے،  شاہد لطیف کو سیالکوٹ میں اور محمد ریاض کو راولا کوٹ میں قتل کیا گیا، تفتیش سے پتا چلا کہ بھارتی ایجنٹ اس میں ملوث ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ اشوک کمار اور یوگیش کمار بھارتی ایجنٹس کے ذریعے کارروائی کرواتے تھے، بھارتی ایجنٹ دہشت گردی اور دیگر وارداتوں میں بھی ملوث پائے گئے۔انہوں نے بتایا کہ شاہد لطیف نامی شخص کو سیالکوٹ میں مسجد کے باہر قتل کیا گیا، بھارتی ایجنٹ نے شاہد لطیف کے قتل کا اعتراف کیا۔

 سائرس سجاد قاضی نے کہا کہ پاکستانی شہری محمد ریاض کو راولا کوٹ میں مسجد میں قتل کیا گیا، بھارتی ایجنٹ نے اجرتی قاتل کے ذریعے محمد ریاض کو قتل کروایا، سیکیورٹی فورسز نے اجرتی قاتل کو گرفتار کیا جس نے جرم کا اعتراف کیا۔سیکریٹری خارجہ نے مزید کہا کہ شاہد لطیف کو قتل کرنے کیلئے مقامی لوگوں کی خدمات لی گئیں، سہولت کاروں کے ذریعے ان ایجنٹوں کا پتہ چلا، ہمارے پاس پاکستان میں بھارتی ایجنٹس کی تفصیلات موجود ہیں، دو کیسز کی تفصیلات شیئر کریں گے کچھ کیسز ابھی زیر تفتیش ہیں، تفتیش سے پتا چلا کہ بھارتی ایجنٹ یوگیش کمار اس میں ملوث ہے، اشوک کمار اور یوگیش کمار بھارتی ایجنٹس کے ذریعے کارروائی کرواتے تھے۔

سائرس سجاد قاضی نے کہا کہ بھارتی ایجنٹس کے اعترافی بیانات بھی ہیں جو اس وقت ہماری تحویل میں ہیں، ہمارے پاس فنانشل ٹرانزیکشنز کے ثبوت بھی موجود ہیں، ان ایجنٹس کے پاسپورٹ نمبر اور شناخت شیئر کر دی جائے گی۔سیکریٹری خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستانی سرزمین پر بھارت کی کارروائی پاکستانی کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے، عالمی سطح پر بھارت کا محاسبہ کیا جانا چاہیے، بھارت کو عالمی سطح پر اس کا جواب دہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کینیڈا اور امریکا میں بھی ایسے ہی کیسز سامنے آئے ہیں، صرف ہم نہیں کہہ رہے کینیڈا اور امریکا نے بھی اسی طرح کی کارروائی کی نشاندہی کی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter