ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت اور کینیڈا کا مقابلہ بھی بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔ گروپ اے سے امریکا کے علاوہ بھارتی ٹیم بھی پہلے ہی سپر ایٹ مرحلے کےلیے کوالیفائی کرچکی ہے جبکہ کینیڈا کی ٹیم ایونٹ میں اپنا آخری میچ کھیل رہی تھی۔ تاہم مسلسل بارش اور آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے سبب بغیر کوئی گیند پھینکے میچ منسوخ کردیا گیا۔واضح رہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقے لاڈرہل میں شیڈول یہ تیسرا میچ بھی بارش کی نذر ہوا۔ اس سے قبل سری لنکا نیپال میچ اور پاکستان کےلیے انتہائی اہمیت کا حامل امریکا آئرلینڈ میچ بھی بارش کی نذر ہوا۔ علم میں رہے کہ اسی میدان پر چوتھا اور آخری میچ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلا جانا ہے اور اس میچ میں بھی بارش کا امکان بتایا جارہا ہے۔
Home / Breaking News, News, Sports / ٹی20 ورلڈ کپ: لاڈرہل میں کینیڈا بھارت میچ بھی بارش کے باعث منسوخ
ٹی20 ورلڈ کپ: لاڈرہل میں کینیڈا بھارت میچ بھی بارش کے باعث منسوخ



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
جلیبیاں بیچنے والے فٹبالر محمد ریاض کو وزیرِاعظم نے بلا لیا
Posted in: News, Sportsمعاشی تنگی کے سبب سڑک کنارے جلیبیاں بیچنے والے پاکستان کے نوجوان فٹبالر محمد ریاض کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلا لیا۔ ہنگو میں قومی فٹبالر محمد ریاض کی جلیبیاں بیچنے کی خبر ’جیو نیوز‘ پر چلائی گئی تھی جس کے بعد اب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فٹبالر کو وزیرِ اعظم ہاؤس بلا […]
Read More
Post your comments