سابق صدر77 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کی 250 سالہ تاریخ کے پہلے ایسے سابق صدر بن گئے جنہیں کسی جرم میں سزا سنائی گئی ۔ٹرمپ اور فحش اداکارہ، آخر معاملہ ہے کیا؟ٹرمپ کے فحش اداکارہ سے تعلقات یا انہیں پیسے کی ادائیگی قانونی جرم نہیں نہ ہی یہ مقدمات کی وجہ ہیں کیونکہ یہ عمل امریکا میں جرم نہیں ، جرم یہ ہے کہ رقم کی ادائیگی ریکارڈ میں بطور قانونی فیس ظاہر کی گئی۔ ٹرمپ نے اس کام کے لیے اپنے کاروباری ریکارڈ میں جعل سازی کی۔اگر اس وقت ڈینیئلز کا دعویٰ منظر عام پر آجاتا تو انتخابی مہم میں ٹرمپ کو نقصان پہنچ سکتا تھا۔ استغاثہ کا کہنا تھا کہ منہ بند رکھنے کے لیے رقم ادا کرنا اور اس ادائیگی کو غیر قانونی طریقے سے چھپانا جرم کا حصہ تھے جس کا مقصد ووٹروں کو ٹرمپ کے رویے اور کردار کے بارے میں لاعلم رکھنا تھا۔ ٹرمپ پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے وکیل مائیکل کوہن کو 2016کے انتخابات سے پہلے فحش اداکارہ اسٹورمی ڈینیئلزکو ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر ادا کرنے کے لیے کہا تھا تاکہ ٹرمپ کے ساتھ ایک دہائی قبل ایک رات کے جنسی تعلق پر خاموشی اختیار کرے ۔ فحش اداکارہ کا اصل نام اسٹیفنی گریگوری کلیفورڈ ہے جن کا دعوی تھا کہ 2006میں ٹرمپ نے اُن سے جنسی تعلقات قائم کیے تھے۔ اُس وقت ٹرمپ کی دوسری شادی کو ایک سال ہو چکا تھا۔ وال اسٹریٹ جرنل نے پہلی بار 2018کے اوائل میں’’ ہش منی‘‘کی ادائیگی کی خبر دی تھی۔ حکومت نے کہا تھا کہ ڈینیئلز کو ادائیگی ٹرمپ کی ہدایت پر کی گئی تھی۔ٹرمپ ایک طویل عرصے سے اپنے اور اداکارہ کے درمیا ن تعلقات کی تردید کرتے رہے لیکن 2016 کے انتخابات میں انہوں نے رقوم کی ادائیگی کا اعتراف کیا تھا۔
ٹرمپ اور فحش اداکارہ، آخر معاملہ ہے کیا ؟
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Posted in: News, Sportsپاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ نیوٹرل وینیو ممکنہ طور […]
Read More
Post your comments