پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار فردوس جمال کا کہنا ہے کہ اگر 90 فیصد عوام پاگل ہیں تو کیا میں بھی ہو جاؤں؟ مجھے ماہرہ خان کی عمر نظر آتی ہے جبکہ ہمایوں سعید صرف اپنے وسائل کو کیش کر رہے ہیں، وہ اداکاری میں ڈاکا ڈال رہے ہیں۔کچھ عرصہ قبل فردوس جمال نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی اور مختلف امور پر اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔دورانِ پروگرام میزبان نے سینیئر اداکار سے ان کے ماضی میں دیے گئے بیانات کے حوالے سے سوال کیا کہ کیا وہ اب بھی وہ اداکارہ ماہرہ خان سے متعلق اپنے بیان پر قائم ہیں؟میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اب بھی اپنے بیان پر قائم ہوں، مجھے اپنے الفاظ پر کوئی شرمندگی نہیں ہے، مجھے ماہرہ خان کی عمر نظر آتی ہے لیکن اگر اس کے باوجود وہ کسی کو خوبصورت نظر آتی ہیں تو اس میں میرا کوئی قصور نہیں، میں نے الزبتھ ٹیلر، صوفیہ لورین، نرگس اور مدھو بالا کو دیکھا ہے، تو میں کیا کروں؟ان کی بات کے جواب میں میزبان نے کہا کہ انہوں نے دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں شاندار اداکاری کی، 90 فیصد عوام کو وہ خوبصورت لگتی ہیں اور اداکارہ بھی اچھی ہیں۔میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے فردوس جمال نے کہا کہ اگر 90 فیصد لوگ پاگل ہیں تو میں بھی ہو جاؤں؟ میرا اپنا ایک مزاج ہے، میری اپنی پسند ہے اور ضروری نہیں کہ میری پسند ہر ایک کی پسند ہو۔اس کے ساتھ ہی جب ان سے ساتھی فنکار ہمایوں سعید کی اداکاری کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہمایوں سعید اداکاری کی معراج پر کیسے پہنچ گئے؟ کیا وہ مارلن برانڈو ہیں یا اسٹیفن بائیڈ؟ اگر کوئی اداکار زیادہ پیسے لیتا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ اچھا اداکار ہے۔فردوس جمال نے یہ بھی کہا کہ زیادہ پیسے لینا اداکاری کا معیار نہیں ہے، ہمایوں اداکاری میں بھی ڈاکا ڈال رہے ہیں، انہیں قدرت نے وسائل اور پلیٹ فارمز فراہم کیے اس کے بعد ان کے کچھ اچھے کردار بھی ہیں جو انہوں نے نبھائے، اب وہ ان کو کیش کر رہے ہیں، وہ خود سے اچھے اداکار کو آگے آنے نہیں دیتے۔
Home / Entertainment, News / ماہرہ کی عمر دکھائی دیتی ہے، ہمایوں اچھے اداکار کو موقع نہیں دیتے: فردوس جمال
ماہرہ کی عمر دکھائی دیتی ہے، ہمایوں اچھے اداکار کو موقع نہیں دیتے: فردوس جمال
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Posted in: News, Sportsپاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ نیوٹرل وینیو ممکنہ طور […]
Read More
Post your comments