پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار فردوس جمال کا کہنا ہے کہ اگر 90 فیصد عوام پاگل ہیں تو کیا میں بھی ہو جاؤں؟ مجھے ماہرہ خان کی عمر نظر آتی ہے جبکہ ہمایوں سعید صرف اپنے وسائل کو کیش کر رہے ہیں، وہ اداکاری میں ڈاکا ڈال رہے ہیں۔کچھ عرصہ قبل فردوس جمال نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی اور مختلف امور پر اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔دورانِ پروگرام میزبان نے سینیئر اداکار سے ان کے ماضی میں دیے گئے بیانات کے حوالے سے سوال کیا کہ کیا وہ اب بھی وہ اداکارہ ماہرہ خان سے متعلق اپنے بیان پر قائم ہیں؟میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اب بھی اپنے بیان پر قائم ہوں، مجھے اپنے الفاظ پر کوئی شرمندگی نہیں ہے، مجھے ماہرہ خان کی عمر نظر آتی ہے لیکن اگر اس کے باوجود وہ کسی کو خوبصورت نظر آتی ہیں تو اس میں میرا کوئی قصور نہیں، میں نے الزبتھ ٹیلر، صوفیہ لورین، نرگس اور مدھو بالا کو دیکھا ہے، تو میں کیا کروں؟ان کی بات کے جواب میں میزبان نے کہا کہ انہوں نے دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں شاندار اداکاری کی، 90 فیصد عوام کو وہ خوبصورت لگتی ہیں اور اداکارہ بھی اچھی ہیں۔میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے فردوس جمال نے کہا کہ اگر 90 فیصد لوگ پاگل ہیں تو میں بھی ہو جاؤں؟ میرا اپنا ایک مزاج ہے، میری اپنی پسند ہے اور ضروری نہیں کہ میری پسند ہر ایک کی پسند ہو۔اس کے ساتھ ہی جب ان سے ساتھی فنکار ہمایوں سعید کی اداکاری کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہمایوں سعید اداکاری کی معراج پر کیسے پہنچ گئے؟ کیا وہ مارلن برانڈو ہیں یا اسٹیفن بائیڈ؟ اگر کوئی اداکار زیادہ پیسے لیتا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ اچھا اداکار ہے۔فردوس جمال نے یہ بھی کہا کہ زیادہ پیسے لینا اداکاری کا معیار نہیں ہے، ہمایوں اداکاری میں بھی ڈاکا ڈال رہے ہیں، انہیں قدرت نے وسائل اور پلیٹ فارمز فراہم کیے اس کے بعد ان کے کچھ اچھے کردار بھی ہیں جو انہوں نے نبھائے، اب وہ ان کو کیش کر رہے ہیں، وہ خود سے اچھے اداکار کو آگے آنے نہیں دیتے۔
Home / Entertainment, News / ماہرہ کی عمر دکھائی دیتی ہے، ہمایوں اچھے اداکار کو موقع نہیں دیتے: فردوس جمال
ماہرہ کی عمر دکھائی دیتی ہے، ہمایوں اچھے اداکار کو موقع نہیں دیتے: فردوس جمال


Weekly E Paper

Article
آئیے دُنیا کی بڑی سُپر پاور امریکہ کی تھوڑی بات کرتے ہیں.محمد نعیم طلعت
Posted in: News, Articleآئیے دُنیا کی بڑی سُپر پاور امریکہ کی تھوڑی بات کرتے ہیں۔ایک خبر کے مطابق امریکہ نے اپنی آخری کامل کریڈٹ ریٹنگ کھو دی ہے اور عالمی منڈیوں میں ممکنہ ہلچل کا خدشہ لاحق ہو گیا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی معیشت امریکہ کو عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے ایک صدی بعد اپنی […]
Read Moresports
پی سی بی کا نئے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کوچ رکھنے کا فیصلہ
Posted in: News, Sportsپاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کوچ رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ پی سی بی نے کہا کہ اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ بھی نیا رکھا جائے گا، خواہشمند امیدواروں سے 6 جون تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ دورۂ نیوزی لینڈ میں محمد یوسف پاکستان ٹیم […]
Read More-
-
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف سرچ آپریشن
Posted in: News, Sports
Post your comments