نائیجیریا میں سیلاب کے باعث 170 افراد ہلاک جبکہ 2 لاکھ سے زائد بے گھر ہو گئے۔نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی نائیجیریا کے ترجمان مانزو ازیکیل نے بتایا کہ ملک کے شمالی حصّے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ ملک کے دیگر حصّے بھی شدید بارشوں اور نائجر اور بینوے دریا کے پانی کی سطح میں اضافے کے باعث خطرے میں ہیں۔مانزو ازیکیل نے بتایا کہ نائیجیریا میں سیلاب کا رُخ عام طور پر ملک کے وسطی اور جنوبی حصّوں میں جانے سے پہلے شمال کی جانب ہوتا ہے کیونکہ پانی ہمیشہ اوپر سے نیچے کی طرف بہتا ہے۔اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ اگرچہ نائیجیریا کے کچھ حصّے برسات کے موسم میں عموماً سیلاب کا شکار ہوتے ہیں لیکن موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے اس سال ملک کے ان علاقوں میں بھی سیلاب آیا جہاں پہلے کم و بیش ہی کبھی سیلاب آئے ہیں۔
نائیجیریا: سیلاب کے باعث 170 افراد ہلاک، 2 لاکھ سے زائد بے گھر


Weekly E Paper

Article
Ramona Mihaila: Promoting Gender Perspectives through Academic Research
Posted in: Article, News(Naeem Ul Hassan) It is impossible to overstate the significance of academics and researchers as they contribute significantly to society by generating new knowledge, educating the next generation, and addressing social challenges. They develop new theories, techniques, and technologies that have the potential to advance several areas. By impacting industries like technology, healthcare, and environmental […]
Read Moresports
بابر اعظم کا بگ بیش لیگ میں معاہدہ ہو گیا
Posted in: News, Sportsپاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں معاہدہ ہو گیا۔ بگ بیش لیگ کی فرنچائز سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کے ساتھ معاہدے کا ٹیزر جاری کر دیا۔ ٹیزر میں ممکنہ طور پر بابر اعظم کی کٹ دکھائی گئی ہے۔سڈنی سکسرز بابر اعظم کے ساتھ […]
Read More
Post your comments