class="post-template-default single single-post postid-3877 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

مارگلہ ہلز پر جنگل میں لگنے والی آگ کا آڈٹ کروانے کی ہدایت

چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)  محمد علی رندھاوا  نے مارگلہ ہلز پر جنگل میں لگنے والی آگ کا آڈٹ کروانے کی ہدایت کردی۔ سی ڈی اے نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کیپیٹل ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر عبدالرحمٰن کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جنگل کی آگ روکنے اور اس کو بھجانے کیلئے خامیوں کی نشاندہی کی جائے۔دوسری جانب چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ماہر ماحولیات رضوان محبوب نے بھی ملاقات کرکے رضاکارانہ طور پر فاریسٹ فائر سے نمٹنے اور روک تھام پر سفارشات دیں گے۔سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ جنگلات کے تحفظ کیلئے بھی ماہر ماحولیات رضوان محبوب کی خدمات لی جائیں گی، ماہر ماحولیات جنگلی حیات کی بقاء اور افزائش کے لیے بھی رہنمائی فراہم کریں گے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter