لاہور میں پولیس اہلکاروں کا قاتل گرفتار کرلیا گیا، جس نے 3 اہلکاروں کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نے موٹرسائیکل شاد باغ لاہور سےچھینی، نمبر تبدیل کرکے پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم فیضان بٹ کو الفلاح ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا، جس کا کہنا ہے اسے دھماکا خیز مواد کے غلط مقدمے میں پھنسائے جانے کا غصہ تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق جیل میں کالعدم لشکر جھنگوی کے رؤف گجر سے ملاقات ہوئی، رؤف گجر نے 6 لاکھ روپے رشوت دیکر اس کی ضمانت کرائی۔ذرائع کے مطابق ملزم فیضان بٹ کو ضمانت کے بعد افغان علاقے خراسان بھجوادیا، جہاں اسے 6 پولیس اہلکاروں کے قتل کا ٹاسک دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملزم فیضان بٹ کو ٹاسک پورا کرنے پر افغانستان میں نوکری دینے کا وعدہ کیا گیا، اس نے اکیلے ہی کارروائیاں کیں، بھائی کا اس میں کوئی تعلق نہیں۔لاہور میں 10روز میں سب انسپکٹر سمیت 3 اہلکار شہید اور 2 زخمی کیے جاچکے ہیں۔
لاہور: پولیس اہلکاروں کا قاتل گرفتار، 3 قتل کا اعتراف
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-09-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-09-2024
Read MoreArticle
حضرت محمدﷺ بنفسِ قرآن
Posted in: Article, News-
-
کبھی بھی اپنا موازنہ دوسروں کے ساتھ نہ کریں
Posted in: Article, News -
-
MUWADDAT IN THE LIGHT OF QUR’AN
Posted in: Article, News
sports
اسنوکر ورلڈ کپ: پاکستان کے اسجد اقبال کو سیمی فائنل میں شکست
Posted in: News, Sportsپاکستان کے اسجد اقبال اسنوکر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست کھا گئے، قومی کیوئسٹ کو قبرص کے مائیکل جارگیو نے شکست دی۔اسجد اقبال ایک موقع پر جیت کے قریب پہنچ گئے تھے اور 0-2 کے خسارے سے نکل کر 3-4 کی برتری لے چکے تھے۔آٹھویں فریم میں اسجد کو 65 پوائنٹس کی لیڈ […]
Read More
Post your comments