class="post-template-default single single-post postid-2786 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

قومی سلیکشن کمیٹی کی کاکول ٹریننگ کیمپ میں شریک کرکٹرز سے ملاقات

قومی سلیکشن کمیٹی نے کاکول فزیکل ٹریننگ کیمپ میں شریک کرکٹرز سے ملاقات کی ہے۔ کمیٹی نے کھلاڑیوں کو سلیکشن پالیسی کے سلسلے میں اعتماد میں لیا۔ملاقات میں کیمپ کے 29 میں سے 28 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ محمد رضوان ملاقات میں غیر حاضر رہے جو اتوار کی شب عمرے کی ادائیگی کےلیے سعودی عرب روانہ ہوگئے تھے۔سلیکشن کمیٹی کی جانب سے کھلاڑیوں کو روٹیشن پالیسی اور نئے کھلاڑیوں کو مواقع دینے کے بارے میں اعتماد میں لیا گیا۔ملاقات میں سلیکٹرز وہاب ریاض، محمد یوسف، عبدالرزاق، اسد شفیق اور بلال افضل کے علاوہ حسن چیمہ اور عثمان واہلہ شریک تھے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان منگل کے روز لاہور میں ہوگا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم پانچ میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیے 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter