قومی سلیکشن کمیٹی نے کاکول فزیکل ٹریننگ کیمپ میں شریک کرکٹرز سے ملاقات کی ہے۔ کمیٹی نے کھلاڑیوں کو سلیکشن پالیسی کے سلسلے میں اعتماد میں لیا۔ملاقات میں کیمپ کے 29 میں سے 28 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ محمد رضوان ملاقات میں غیر حاضر رہے جو اتوار کی شب عمرے کی ادائیگی کےلیے سعودی عرب روانہ ہوگئے تھے۔سلیکشن کمیٹی کی جانب سے کھلاڑیوں کو روٹیشن پالیسی اور نئے کھلاڑیوں کو مواقع دینے کے بارے میں اعتماد میں لیا گیا۔ملاقات میں سلیکٹرز وہاب ریاض، محمد یوسف، عبدالرزاق، اسد شفیق اور بلال افضل کے علاوہ حسن چیمہ اور عثمان واہلہ شریک تھے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان منگل کے روز لاہور میں ہوگا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم پانچ میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیے 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔
قومی سلیکشن کمیٹی کی کاکول ٹریننگ کیمپ میں شریک کرکٹرز سے ملاقات
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Read Moresports
دکن گلیڈی ایٹرز تیسری بار ابوظہبی ٹی 10 کی چیمپئن بن گئی
Posted in: News, Sportsابوظہبی :ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ 2024 کا فائنل جو دکن گلیڈی ایٹرز اور مورس ول سمپ آرمی کے درمیان زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا وہ شائقین کے لیے مکمل تفریح ی ثابت ہوا۔ 105 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف 8 وکٹوں سے حاصل […]
Read More-
پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
Posted in: News, Sports -
Post your comments