class="post-template-default single single-post postid-3921 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

غزہ میں اسرائیلی مظالم رُکوانے میں ناکامی پر ترک صدر کی اسلامی ممالک پر تنقید

غزہ میں اسرائیلی مظالم رُکوانے میں ناکامی پر ترک صدر اردوان نے اسلامی ممالک پر کڑی تنقید کی اور آو آئی سی کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا۔انقرہ میں پارٹی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ فلسطینی شہدا کی لاشیں سڑکوں پر بکھری ہوتی ہیں، اسرائیلی دہشت گرد فلسطینیوں کی حرمت کو پامال کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ بچوں کو ذبح کیا جا رہا ہے، لوگوں کو خیموں میں جلایا جا رہا ہے، مسلم دنیا کب متحد ہوگی؟انھوں نے سوال کیا او آئی سی ان مظالم کے خلاف کب مؤثر پالیسی اپنائے گی؟ اسلامی دنیا کے قلب میں مٹھی بھر دہشت گردوں کے ہاتھوں مسلمانوں کی نسل کشی پر خاموش رہنے اور کچھ نہ کرنے پر اللّٰہ ہم سب کا احتساب کرے گا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter