بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے پروڈکشن ہاؤس نے جعلی کاسٹنگ کالز کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قانونی کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ سلمان خان جو کہ بالی ووڈ کے بڑے اور انتہائی مشہور اسٹار ہیں، ان کی اسی شہرت کی وجہ سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد انکے ساتھ اور انکے بینر تلے کام کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔ لیکن اکثر جعل ساز افراد موقع کی تلاش میں ہوتے ہیں کہ وہ کسی طرح مشہور افراد کے نام کا فائدہ اٹھائیں۔ اسی لیے سلمان خان کی پروڈکشن کمپنی نے لوگوں کو آگاہ کیا ہے کہ کسی بھی نئی فلم کے حوالے سے وہ جعلی ای میلز پر توجہ نہ دیں، کمپنی کے مطابق اس جرم کے ارتکاب کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔منگل کو اس حوالے سے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) ہینڈل پر ایک وضاحت میں کہا گیا ہے کہ نہ بجرنگی بھائی جان کے اداکار اور نہ ہی پروڈکشن کمپنی اس وقت کسی بھی فلم کے لیے کاسٹنگ کر رہی ہے اور نہ ہی کمپنی نے کسی کاسٹنگ ایجنٹ کو مستقبل کی فلموں کے لیے ہائر کیا ہے۔ لہٰذا لوگوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ اس حوالے سے کسی بھی ای میل یا پیغام پر توجہ نہ دیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس جولائی میں بھی اسی ٹوئٹر ہینڈل سے لوگوں کو اس حوالے سے خبر دار کیا گیا تھا۔
سلمان خان کے پروڈکشن ہاؤس کی جعلی کاسٹنگ کالز کے حوالے سے وارننگ جاری
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Read Moresports
آئی ایل ٹی 20 سے مقامی ٹیلنٹ فروغ پارہا ہے، جیسن ہولڈ
Posted in: News, Sportsدبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کا تیسرا ایڈیشن11 جنوری 2025 سے شروع ہوگا ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جیسن ہولڈر ٹورنامنٹ میں واپسی کریں گے۔ گزشتہ ایڈیشن میں دبئی کیپیٹلز کی طرف سے کھیلن والے ہولڈر اس بار ابوظبی نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے۔ چونکہ لیگ پروفائل اور مسابقت دونوں میں […]
Read More-
-
بھارت بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ سے دستبردار ہوگیا
Posted in: News, Sports
Post your comments