بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے پروڈکشن ہاؤس نے جعلی کاسٹنگ کالز کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قانونی کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ سلمان خان جو کہ بالی ووڈ کے بڑے اور انتہائی مشہور اسٹار ہیں، ان کی اسی شہرت کی وجہ سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد انکے ساتھ اور انکے بینر تلے کام کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔ لیکن اکثر جعل ساز افراد موقع کی تلاش میں ہوتے ہیں کہ وہ کسی طرح مشہور افراد کے نام کا فائدہ اٹھائیں۔ اسی لیے سلمان خان کی پروڈکشن کمپنی نے لوگوں کو آگاہ کیا ہے کہ کسی بھی نئی فلم کے حوالے سے وہ جعلی ای میلز پر توجہ نہ دیں، کمپنی کے مطابق اس جرم کے ارتکاب کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔منگل کو اس حوالے سے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) ہینڈل پر ایک وضاحت میں کہا گیا ہے کہ نہ بجرنگی بھائی جان کے اداکار اور نہ ہی پروڈکشن کمپنی اس وقت کسی بھی فلم کے لیے کاسٹنگ کر رہی ہے اور نہ ہی کمپنی نے کسی کاسٹنگ ایجنٹ کو مستقبل کی فلموں کے لیے ہائر کیا ہے۔ لہٰذا لوگوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ اس حوالے سے کسی بھی ای میل یا پیغام پر توجہ نہ دیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس جولائی میں بھی اسی ٹوئٹر ہینڈل سے لوگوں کو اس حوالے سے خبر دار کیا گیا تھا۔
سلمان خان کے پروڈکشن ہاؤس کی جعلی کاسٹنگ کالز کے حوالے سے وارننگ جاری


Weekly E Paper

Article
متنازع وقف بل کی منظوری’پلاسی‘ اور ’بکسر‘ کی شکست کے . ندیم عبدالقدیر
Posted in: Article, Newsندیم عبدالقدیر قوموں کا برباد ہوجانا، شہروں کا لُٹ جانا،سب کچھ تباہ ہوجانا شاید اسے ہی کہتےہیں ۔ متنازع وقف ترمیمی قانون ۲۰۲۵ء ایک ایسی تباہی اور بربادی کی شروعات ہے جس کا شاید ہندوستانی مسلمانوں کو ٹھیک ٹھیک اندازہ نہیں ہے ۔ یہ قانون ہندوستانی مسلمانوں کی تاریخ میں وہی حیثیت رکھتا ہے جوپلاسی […]
Read More-
-
آخر ہونے کیا جا رہا ہے؟ شیخ خالد زاہد
Posted in: Article, News -
-
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article
sports
چار کھلاڑی ان فٹ، بھارتی ٹیم کبڈی کپ کے فائنل سے دستبردار
Posted in: News, Sportsانڈین ٹائیگرز کی ٹیم چار کھلاڑیوں کے ان فٹ ہونے پر بابا گرونانک کبڈی کپ کے فائنل سے دستبردار ہوگئی۔ کپتان انڈین ٹائیگرز جرمن جیت سنگھ لڈا کا کہنا تھا کہ فائنل نہ کھیلنے کا افسوس ہے، 4 کھلاڑی ان فٹ ہوگئے اور 4 کے ویزے نہیں لگے، فینز سے معافی مانگتے ہیں۔بابا گرونانک انٹرنیشنل […]
Read More
Post your comments