class="post-template-default single single-post postid-4192 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کے لیے امریکی تجاویز کی حمایت میں قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکی  تجاویز کی حمایت میں قرارداد منظور کرلی۔

سلامتی کونسل میں قرارداد کی منظوری میں 14 ووٹ آئے جبکہ ایک رکن نے ووٹ نہیں دیا۔خبر رساں اداروں کے مطابق قرارداد کی منظوری میں روس نے حصہ نہیں لیا۔اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کی اس تجویز کا مسودہ امریکی صدر جوبائیڈن نے منظور کیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 15 رکنی کونسل کے ارکان کے درمیان قرارداد کے مسودے پر ایک ہفتے تک بات چیت ہوئی جس کے بعد امریکا نے قرارداد کو حتمی شکل دی۔قرارداد کے مطابق اسرائیل نے جنگ بندی کی یہ تجویز منظور کر لی ہے۔ قرارداد میں حماس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بھی یہ قرارداد منظور کرلے اور دونوں فریق بغیر کسی تاخیر کے قرارداد پر عمل کریں۔ قرارداد کے مطابق دونوں متحارب فریق بات چیت کریں گے اور اس دوران جنگ بندی جاری رہے گی۔سلامتی کونسل نے مارچ میں بھی غزہ میں فوری جنگ بندی اور حماس کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

حماس نے جنگ بندی کی حمایت میں سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیرمقدم  کیا ہے۔

اپنے بیان میں حماس نے کہا کہ منصوبے کے اصولوں پر عمل درآمد کے لیے ثالثوں کے ساتھ تعاون کو تیار ہیں۔ حماس اسرائیل جنگ بندی منصوبہ امریکی صدر جو بائیڈن نے منظور کیا تھا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter