بدھ کو روسی میزائل حملے میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی بال بال بچ گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بدھ کو روسی میزائل یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کے قافلے کے 500 میٹر دور گر کر پھٹا تھا۔ روسی میزائل حملے سے بحیرہ اسود کے ساحلی شہر اوڈیسا کو نشانہ بنایا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر یونان کے وزیر اعظم کیریاکوس میتسوتاکس سے ملاقات کر رہے تھے۔امریکی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کو شہر کے دورے پر لے جانے والے قافلے نے میزائل حملے کی شدت و اثرات محسوس کیے تھے اور ان افراد نے دھوئیں کو بھی اٹھتے ہوئے دیکھا تھا۔کچھ رپورٹس کے مطابق یہ میزائل یوکرینی صدر اور یونان کے وفد سے صرف 152 میٹر کے فاصلے پر گرا۔رپورٹس کے مطابق اس میزائل حملے میں 5 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ یوکرینی صدر اور یونان کے وزیر اعظم کو اس میں کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔بعدازاں اس حوالے سے یوکرینی صدر نے کہا کہ میزائل حملے کے بہت قریب تھے اور اسے دیکھا بھی، لوگ دیکھ سکتے ہیں کہ ہمارت معاملات کس کے ساتھ ہیں جنہیں پرواہ نہیں کہ وہ کہاں حملہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ آج وہاں ہلاکتیں ہوئیں، مجھے ابھی تک تمام تفصیلات معلوم نہیں ہیں لیکن میں جانتا ہوں کہ لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
روسی میزائل حملے میں یوکرینی صدر بال بال بچ گئے




Weekly E Paper

Article
’’پاک بھارت جنگ اور ٹرمپ کا بدلتا حساب‘‘ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsدُنیا کی تاریخ میں بے شمار جنگیں اور جھڑپیں ہوئیں، لیکن پاک بھارت فضائی معرکے کے بعد اصل سوال یہ نہیں تھا کہ کون جیتا یا کون ہارا، بلکہ یہ تھا کہ کتنے جہاز گرے۔ پاکستان نے دُنیا کو دکھا دیا کہ اُسکے شاہین آسمان پر دُشمن کو کس طرح حیران کرتے ہیں، اور بھارت […]
Read Moreسیاسی کلہاڑے اور عوامی درخت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sportsبابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری کے ساتھ ہی کئی سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا 20 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی […]
Read More




















Post your comments