اسلام آباد(پی این پی) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ رفح میں اسرائیل کی حالیہ بمباری اور جارحیت قابل افسوس ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، پاکستان معصوم فلسطینیوں کے خلاف تشدد کی ان کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے، دنیا ایسے اقدامات سے نظریں اٹھانے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ نے غزہ کے شہر رفح پر اسرائیل کی فوجی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت عالمی عدالت انصاف کی تجویز کردہ عارضی اقدامات کی خلاف ورزی ہے، اس جارحیت سے غزہ میں انسانی تباہی میں مزید اضافہ ہوگا۔ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اسرائیلی جارحیت رکوانے کیلئے اقدامات کرے، عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں انسانیت کیخلاف جرائم کو فوری بند کرایا جائے۔
رفح میں اسرائیل کی حالیہ جارحیت قابل افسوس ہے: نگران وزیر خارجہ




Weekly E Paper

Article
’’پاک بھارت جنگ اور ٹرمپ کا بدلتا حساب‘‘ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsدُنیا کی تاریخ میں بے شمار جنگیں اور جھڑپیں ہوئیں، لیکن پاک بھارت فضائی معرکے کے بعد اصل سوال یہ نہیں تھا کہ کون جیتا یا کون ہارا، بلکہ یہ تھا کہ کتنے جہاز گرے۔ پاکستان نے دُنیا کو دکھا دیا کہ اُسکے شاہین آسمان پر دُشمن کو کس طرح حیران کرتے ہیں، اور بھارت […]
Read Moreسیاسی کلہاڑے اور عوامی درخت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sportsبابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری کے ساتھ ہی کئی سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا 20 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی […]
Read More




















Post your comments