چین نے کہا ہے کہ دہشت گرد حملے کے بعد چین نے انٹر ایجنسی ورکنگ گروپ پاکستان بھیجا ہے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ لی جیان نے بیجنگ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ 28 مارچ کو چینی انٹر ایجنسی ورکنگ گروپ پاکستان پہنچا، جس نے سفارتخانے اور متعلقہ کمپنیوں کیساتھ ایمرجنسی رسپانس شروع کر دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بائی تیان چینی وزارت خارجہ کے شعبہ خارجہ سلامتی کے ڈی جی ورکنگ گروپ کے سربراہ ہیں۔ بائی تیان نے پاکستانی وزیرخارجہ، وزیر داخلہ اور سیکریٹری خارجہ سے ملاقات کی۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ لی جیان نے کہا کہ بائی تیان نے پاکستانی فریق سے کہا کہ وہ جلد اور مکمل کارروائی کرے۔ بائی تیان نے واضح کیا کہ دہشت گرد حملے کی تحقیقات اور سیکیورٹی رسک مکمل ختم کریں۔ ترجمان کے مطابق بائی تیان نے زور دیا کہ پاکستان میں چینی عملے کے اداروں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلیے ہر ممکن کوشش کریں۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی فریقین نے کہا کہ معاملات کو یقینی بنانے کیلئے تحقیقات اور کوششیں مکمل طور پر جاری ہیں۔ پاکستان چین کے ذاتی منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ چینی ورکنگ گروپ پاکستان میں مزید متعلقہ کام کرے گا۔
Home / Breaking News, News, World / دہشت گرد حملہ کے بعد انٹر ایجنسی ورکنگ گروپ پاکستان بھیجا ہے، چین
دہشت گرد حملہ کے بعد انٹر ایجنسی ورکنگ گروپ پاکستان بھیجا ہے، چین
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Read Moresports
آئی ایل ٹی 20 سے مقامی ٹیلنٹ فروغ پارہا ہے، جیسن ہولڈ
Posted in: News, Sportsدبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کا تیسرا ایڈیشن11 جنوری 2025 سے شروع ہوگا ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جیسن ہولڈر ٹورنامنٹ میں واپسی کریں گے۔ گزشتہ ایڈیشن میں دبئی کیپیٹلز کی طرف سے کھیلن والے ہولڈر اس بار ابوظبی نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے۔ چونکہ لیگ پروفائل اور مسابقت دونوں میں […]
Read More-
-
بھارت بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ سے دستبردار ہوگیا
Posted in: News, Sports
Post your comments