class="post-template-default single single-post postid-827 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

حوثیوں کا بحیرہ احمر میں سب سے بڑا حملہ، ڈرونز، جہاز شکن اور بیلسٹک میزائلوں کا استعمال

یمن کے حوثیوں نے بحیرہ احمر میں اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا ہے، گذشتہ شب کیے گئے اس حملے کے دوران 21 ڈرونز، دو اینٹی شپ کروز میزائل اور اینٹی شپ بیلسٹک میزائلوں سے بحیرہ احمر میں کارروائی کی۔امریکا اور برطانیہ کی فوج نے شپنگ لائن پر حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ حوثی ترجمان کا کہنا ہے کہ حملے میں امریکی جہاز کو نشانہ بنایا، غزہ جنگ بندی تک بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں اسرائیلی بندرگاہوں کی طرف جانے والے بحری جہازوں پر حملے جاری رکھے جائیں گے۔بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملوں سے متعلق امریکا کی مذمتی قرار داد پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں ووٹنگ آج ہوگی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter