class="post-template-default single single-post postid-1598 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

جسٹن ٹروڈو کی اسلامک سینٹر کی دیوار پر نفرت انگیز ڈرائنگ بنانے کی مذمت

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ اسلامک سینٹر آف کیمبرج میں توڑ پھوڑ اور اس کی دیوار پر نفرت انگیز ڈرائنگ بنائے جانے کا واقعہ ناقابل قبول ہے۔جسٹن ٹروڈو نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اونٹاریو میں اسلامک سینٹر آف کیمبرج کی دیوار پر نفرت انگیز ڈرائنگ بنائے جانے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اسلامک سینٹر آف کیمبرج میں توڑ پھوڑ  اور ملک بھر میں اسلامو فوبیا میں اضافہ تشویشناک، گھناؤنا اور ناقابل قبول ہے۔کینیڈین وزیر اعظم نے لکھا کہ میں اس واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں اور ایسی نفرت کے خلاف مسلم کمیونٹی کے ساتھ کھڑا ہوں۔ اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ ہمیں مل کر اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ دوسری جانب، اونٹاریو کی لبرل لیڈر بونی کرومبی نے بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اس واقعے کی مذمت کی ہے۔اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ مجھے کیمبرج کی مسجد میں توڑ پھوڑ کے واقعے کا سن کر پریشانی ہوئی۔بونی کرومبی نے لکھا کہ ایک کینیڈین ہونے کی حیثیت سے اسلامو فوبیا ہماری اقدار کے بالکل خلاف ہے۔ اُنہوں نے مزید لکھا کہ نفرت کسی بھی شکل میں ہو ہم سب کو اس کے خلاف کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔ ایسے نفرت انگیز واقعات کو روکنا چاہیے اور قانون شکنی کرنے والوں کا محاسبہ کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ پیر کو اونٹاریو میں قائم اسلامک سینٹر آف کیمبرج میں توڑ پھوڑ اور اس کی دیوار پر نفرت انگیز ڈرائنگ بنائے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter