ترکیہ بھر کے 81 صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کےلیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ بلدیاتی انتخابات صدر اردوان کی سیاسی زندگی کے آخری انتخابات ہونے کی وجہ سے بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ترکیہ کے 32 صوبوں کے علاوہ دیگر صوبوں میں رائے دہی کا عمل صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔ بلدیاتی انتخابات میں 81 صوبوں اور 973 اضلاع سمیت 390 قصبوں کے لیے میئرز کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔ ترکیہ کے تمام ہی بڑے شہروں میں صدر اردوان کے جمہور اتحاد (پیپلز الائنس) اور حزبِ اختلاف کی جماعت ری پبلکن پیپلز پارٹی( کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ اصل مقابلہ ترکیہ کے تاریخی، سیاحتی اور ثقافتی مرکز استنبول میں صدر اردوان کے جمہور اتحاد کے حمایت یافتہ مرُات کُرم اور حزبِ اختلاف کی جماعت ری پبلکن پیپلز پارٹی کے امیدوار اور موجودہ میئر اکرم امام اولو کے درمیان ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔ اس شہر میں کردوں کی جماعت ڈی ای ایم پارٹی کے ووٹ کلیدی کردار ادا کریں گے۔ اور پارٹی کے درمیان خفیہ اتحاد ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے)۔ادھر سابق وزیراعظم نجم الدین اربکان کے صاحبزادے فاتح اربکان کی جماعت نیو رفاہ پارٹی کے اس بار صدر اردوان کے جمہور اتحاد (پیپلز الائنس) کا ساتھ نہ دینے کی وجہ سے صدر اردوان کے اتحاد کو استنبول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔انقرہ میں بھی صدر اردوان کے جمہور اتحاد (پیپلز الائنس) اور حزبِ اختلاف کی جماعت ری پبلکن پیپلز پارٹی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھا جا رہا ہے۔ اس شہر میں حزبِ اختلاف کی جماعت ری پبلکن پیپلز پارٹی کے امیدوار اور موجودہ میئر منصور یاواش اور صدر اردوان کے جمہور اتحاد کے حمایت یافتہ تُرگت آلتنوک کے درمیان مقابلے کی توقع ہے۔ترکیہ کا بحیرہ ایجین کا موتی کہلوانے والا شہر ازمیر جو کہ حزبِ اختلاف کی جماعت ری پبلکن پیپلز پارٹی کے قلعے یا گڑھ کی حیثیت رکھتا ہے، اس بار اس شہر میں سر پرائز کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔یہاں ری پبلکن پیپلز پارٹی کے امیدوار جمیل توگائے اور صدر اردوان کے جمہور اتحاد کے حمایت یافتہ حمزہ داع کے درمیان بھی سخت مقابلہ دیکھا جاسکتا ہے اور اس بار شاید حالات آق پارٹی کے حق میں بھی جاسکتے ہیں۔ترکیہ کے وسطی اناطولیہ اور بحیرہ اسود کے علاقوں میں بڑی تعداد میں صدر اردوان کے جمہور اتحاد کے حمایت یافتہ امیدواروں کی جیتنے کی توقع کی جا رہی ہے جبکہ بحیری ایجین کی ساحلی پٹی پر ری پبلکن پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے جیتنے کے واضح امکانات ہیں۔ اس کے علاوہ ملک کے جنوب مشرقی صوبوں میں کردوں کی جماعت ڈی ای ایم پارٹی اپنی گرفت قائم کرلے گی۔
Home / Breaking News, News, World / ترکیہ: بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹنگ، صدر اردوان اور حریفوں میں سخت مقابلے کی توقع
ترکیہ: بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹنگ، صدر اردوان اور حریفوں میں سخت مقابلے کی توقع

Related Articles



Weekly E Paper

Article
اخوند سالاکؒ، بیرا کافر اور دریائے پنجکوڑہ کا ’’تھل‘‘ تحریر و تحقیق: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsخیبرپختونخواہ کے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان بہتا ہوا دریائے پنجکوڑہ اپنی موجوں کے ساتھ صدیوں کی داستانیں سناتا ہے۔ اس کے کنارے آباد سرسبز کھیت، دیودار کے جنگلات اور پتھریلے گاؤں اس خطے کی قدامت اور تہذیبی ورثے کی گواہی دیتے ہیں۔ انہی کناروں پر واقع تھل گاؤں کوہستان پنجکوڑہ کا سب سے بڑا […]
Read Moresports
اسنوکر ورلڈ کپ، پاکستان کے محمد آصف کی مسلسل دوسری فتح
Posted in: News, Sportsمسقط میں کھیلے جارہے آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ میں پاکستان کے محمد آصف نے مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔ محمد آصف نے گروپ کے دوسرے میچ میں عمان کے قاسم البلوشی کو شکست دی، محمد آصف نےعمانی پلیئر کےخلاف تین۔صفر سے کامیابی حاصل کی۔محمد آصف نے اپنے پہلے میچ میں انڈونیشیا کے گیبی […]
Read Moreبابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments