class="post-template-default single single-post postid-2187 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

بھارتی گجرات میں تراویح کی ادائیگی کے دوران یونیورسٹی میں طلبا پر انتہا پسندوں کا حملہ

بھارتی ریاست گجرات میں یونیورسٹی ہاسٹل میں غیرملکی مسلم طلبا پر انتہا پسندوں نے حملہ کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق انتہا پسندوں کے حملے میں 5 طلبا زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔رپورٹس کے مطابق تراویح کی ادائیگی کے دوران انتہا پسندوں نے یونیورسٹی طلبا پر حملہ کیا، ہاسٹل کے کمروں میں توڑ پھوڑ اور موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق طالب علموں کا تعلق افغانستان، سری لنکا، ترکمانستان اور افریقی ممالک سے ہے۔حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا وزیراعظم اور وزیر داخلہ امیت شاہ اس معاملے میں مداخلت کریں گے؟

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter