بھارت نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات سے انکار کردیا ہے، بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پاکستان کے ساتھ بات چیت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ایک بار پھر دہشت گردی کا واویلا شروع کردیا اور کہا کہ ماضی کو بھول کر بات چیت نہیں ہوسکتی۔بھارتی وزیر خارجہ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے پاکستان کو صنعتی طور پر دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے والا ملک قرار دے دیا ہے، وہ سنگاپور دورے پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کا موڈ اب دہشت گردوں کو نظر انداز کرنے کا نہیں ہے، نہ ہی اب بھارت اس مسئلے کو ختم کرے گا۔سنگاپور کے 3 روزہ دورے پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہر ملک چاہتا ہے کہ اس کا پڑوسی مستحکم ہو، اگر یہ بھی نہیں تو کم از کم پر سکون پڑوسی ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے بھارت کے ساتھ یہ نہیں۔پاکستان میں دہشت گردی سے متعلق بھارتی وزیر خارجہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس پڑوسی سے کیسے نمٹ سکتے ہو، جو دہشت گردی کو بطور صنعت استعمال کرتا ہے۔الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہو رہا ہے، بلکہ بڑے پیمانے پر صنعتی لیول پر ہو رہا ہے۔ ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ہمیں اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کوئی راستہ تلاش کرنا ہوگا۔فوری طور پر اس مسئلے کا حل میرے پاس موجود نہیں ہے، مگر میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ بھارت اس مسئلے سے کنارہ کشی اختیار نہیں کرے گا۔ہم یہ نہیں کہیں گے کہ یہ ہوتا رہتا ہے اور اس مسئلے پر ڈائیلوگ کر لو۔ہمیں ایک مسئلہ درپیش ہے اور ہم اس کا سامنا کرنا پرے گا، اگرچہ یہ مشکل ہے، ہمیں دوسرے ملک کو مفت پاس نہیں دینا چاہیے، یہ کہتے ہوئے کہ وہ اس کے بارے میں کچھ نہیں کر سکتے یا یہ ایک بہت مشکل مسئلہ ہے، یا بہت کچھ دا وپر لگا ہوا ہے جسے ہمیں نظر انداز کرنے دیں۔
Home / Breaking News, News, World / بھارتی وزیر خارجہ نے پاکستان کیساتھ مذاکرات کا امکان مسترد کردیا
بھارتی وزیر خارجہ نے پاکستان کیساتھ مذاکرات کا امکان مسترد کردیا




Weekly E Paper

Article
’’پاک بھارت جنگ اور ٹرمپ کا بدلتا حساب‘‘ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsدُنیا کی تاریخ میں بے شمار جنگیں اور جھڑپیں ہوئیں، لیکن پاک بھارت فضائی معرکے کے بعد اصل سوال یہ نہیں تھا کہ کون جیتا یا کون ہارا، بلکہ یہ تھا کہ کتنے جہاز گرے۔ پاکستان نے دُنیا کو دکھا دیا کہ اُسکے شاہین آسمان پر دُشمن کو کس طرح حیران کرتے ہیں، اور بھارت […]
Read Moreسیاسی کلہاڑے اور عوامی درخت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sportsبابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری کے ساتھ ہی کئی سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا 20 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی […]
Read More




















Post your comments