ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ میں امریکا کے ہاتھوں حیران کن شکست کے بعد کپتان بابر اعظم سخت پریشان نظر آئے ان کے چہرے کی ہوائیں اڑی ہوئی تھیں۔گراونڈ میں فیلڈنگ کے دوران بھی وہ اپنے بولروں پر ناراضی کا اظہارکرتے رہے۔ملک میں کروڑوں شائقین ٹیم کے بدترین کارکردگی پر ناراض دکھائی دیئےاور انہوں نے کھلاڑیوں پرناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم میں نئے خون کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔بابر اعظم نے کہا کہ یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے سے نقصان ہوا۔پہلے 6 اوور میں ہماری بولنگ اچھی نہیں تھی ،۔ اگلے میچز میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔ جیت کا تمام کریڈٹ امریکی ٹیم کو جاتا ہے۔ امریکا مسلسل دو میچ جیت کر اپنے گروپ میں ٹاپ پر آگیا ہے۔بھارت دوسرے نمبر پر ہے۔انہوں نے کہا کہ ا بتدا کے چھ اوورز میں مشکل تھا مگر پھر ہم نے کم بیک کیا،میری اور شاداب کی شراکت لگی جس کے بعد اوپر تلے دو وکٹ گر گئیں۔ وکٹیں گرنے سے ہم نے تسلسل پھر کھو دیا ۔ہمارے مڈل آرڈر کو بہتر کرنا پڑے گا۔ اس پچ پر ہماری بولنگ کے مطابق اسکور مناسب تھا۔ ہماری بولنگ کو بھی بہتر کرنا پڑے گا۔امریکی کپتان مونک پٹیل نے کہا کہآج ہماری کرکٹ میں تاریخی دن ہے اور ہم اس جیت کے مثبت پہلووں سے آگے جانا چاہتے ہیں۔اس جیت کر پاکستان کو زیادہ رنز نہ دینا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔پاکستان کے خلاف میچ کے لیے پورے جذبے سے میدان میں اترے۔
بابر اعظم کے چہرے پر ہوائیاں ملک میں کروڑوں شائقین ناراض
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Posted in: News, Sportsپاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ نیوٹرل وینیو ممکنہ طور […]
Read More
Post your comments