ملک میں8فروری کو عام انتخابات ہو رہے ہیں اور دہشت گردی کی نئی لہر کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجودوزارت داخلہ کی حساس وزارت پانچ ہفتوں سے نگران وزیر داخلہ سے محروم ہے۔ وزارت داخلہ کو ایک کل وقتی وزارت تصو ر کیا جا تا ہے کیونکہ وزیر داخلہ نے امن و امان کے امور پر صوبوں سے کو آرڈی نیشن کرنی ہوتی ہے۔ سرفراز بگٹی کے بطور نگران وزیر داخلہ استعفے کو 35 دن سے زائد ہوگئے۔ سر فراز بگٹی نے15 دسمبر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیاتھا تاکہ وہ الیکشن میں حصہ لے سکیں ۔ اس کے بعد سے اب تک نگران وزیراعظم نگران وزیر داخلہ کی تعیناتی نہ کر سکے۔ رولز کے تحت اگر کوئی وزارت کسی کو نہ دی جا ئے تواس کے انچارج وزیر خود وزیر اعظم ہوتے ہیں۔ اس وقت وزیر اعظم خود وزارت داخلہ کے انچارج وزیر ہیں۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / انتخابات؛ دہشت گردی لہر، ایک ماہ گزر گیا، نگران وزیر داخلہ کا تقرر نہ ہوسکا
انتخابات؛ دہشت گردی لہر، ایک ماہ گزر گیا، نگران وزیر داخلہ کا تقرر نہ ہوسکا
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 12-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 12-12-2024
Read MoreArticle
*حضرت پیر سید الحاج الحافظ محمد ارشاد حسین شاہ صاحب المعروف حافظ جی سرکار مراڑوی رحمتہ اللہ علیه ۔
Posted in: Article, Newsکچھ لوگ ایسے بھی اس دنیا میں تشریف لاتے ہیں کہ جن کے نقوش قلوب و اذہان پر اس قدر ثبت ہو جاتے ہیں کہ لوگ اپنے ہوں کہ بیگانے ان کے قصیدے پڑھتے نظر آتے ہیں اورثبت است بر جریدہ دوام کے مصداق انکو بھلانا ناممکن ہو جاتا ہے اور زمانہ ایسی نابغہ روزگار […]
Read Moresports
ٹی ٹوئنٹی، جنوبی افریقا نے پاکستان کو 11 رنز سے ہرا دیا
Posted in: News, Sportsجنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف پہلا ٹی ٹوئینٹی انٹر نیشنل11 رنز سے جیت کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ دوسرا میچ جمعے کو کھیلا جائے گا۔ منگل کو ڈربن میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔ اننگز میں 14چھکوں نے پاکستانی بولروں کے لئے مشکلات پیدا کیں۔ […]
Read More
Post your comments