class="post-template-default single single-post postid-1492 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

انتخابات 2024: قومی اسمبلی کی 100 نشستوں پر آزاد، 73 پر ن لیگ، 54 پر پی پی، متحدہ 17 پر کامیاب

ملک بھر میں عام انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی 100 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، 73 پر ن لیگ، 54 پر پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم پاکستان 17، ق لیگ 3، جے یو آئی اور استحکام پاکستان پارٹی دو  دو، جبکہ مجلس وحدت المسلین، مسلم لیگ ضیاء اور بلوچستان نیشنل پارٹی نے ایک ایک نشست جیت لی۔ بڑے بڑے برج الٹ گئے، اب تک موصولہ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق نواز شریف کے پی سے ہار گئے جبکہ پنجاب سے جیت گئے۔ مولانا فضل الرحمان خیبرپختوخوا سے ہار گئے اور بلوچستان سے جیت گئے۔ جہانگیر ترین اپنی دونوں نشستوں پر شکست کھا گئے، رانا ثنااللّٰہ اور خواجہ سعد رفیق قومی اسمبلی کی اپنی نشستوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان نے اچھی پرفارمنس دکھاتے ہوئے کراچی میں اپنی نشستیں بڑھالیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter