class="post-template-default single single-post postid-1811 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

امریکا کا پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر ردعمل

امریکا نے پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کے ساتھ ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر بات چیت جاری ہے۔امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ نجی سفارتی گفتگو پر تبصرہ نہیں کر سکتے، توانائی بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کرنا امریکا کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے پاکستان کی توانائی صلاحیت میں 4,000 میگاواٹ اضافے میں مدد کی، امریکی منصوبوں نے پاکستان کی بجلی کی صلاحیت میں ڈرامائی طور پر اضافہ کیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی ترقیاتی منصوبوں کی مدد سے آج 50 ملین سے زائد گھروں کو بجلی فراہم ہو رہی ہے، امریکا اور پاکستان گرین الائنس کے ذریعے ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا اور پاکستان پانی کے انتظام، آب و ہوا سے متعلق اسمارٹ زراعت پر کام کر رہے ہیں، دونوں ممالک قابل تجدید توانائی پر کام کر رہے ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter