سیکورٹی فورسز نے افغانستان سے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی اور تمام 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔اسپین کئی غلام خان کے مقام پر تمام دہشت گردوں کو گھیر لیاگیا اور ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقداد میں اسلحہ ، گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان سے دہشت گردوں نے اسپن کئی غلام خان کے مقام پر پاکستان میں دراندازی کرنے کی کوشش کی۔ سکیورٹی فورسز نے تمام 7 دہشت گردوں کو گھیر لیا جس کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور تمام دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان عبوری افغان حکومت سے بارہا کہتا رہا ہے سرحد کے اطراف مؤثربارڈر منیجمنٹ یقینی بنائے اور توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ توقع ہے عبوری افغان حکومت پاکستان کے خلاف دہشت گردی کیلئے افغان سرزمین کا استعمال روکے گی، سکیورٹی فورسزسرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد ہلاک
افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد ہلاک




Weekly E Paper

Article
’’پاک بھارت جنگ اور ٹرمپ کا بدلتا حساب‘‘ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsدُنیا کی تاریخ میں بے شمار جنگیں اور جھڑپیں ہوئیں، لیکن پاک بھارت فضائی معرکے کے بعد اصل سوال یہ نہیں تھا کہ کون جیتا یا کون ہارا، بلکہ یہ تھا کہ کتنے جہاز گرے۔ پاکستان نے دُنیا کو دکھا دیا کہ اُسکے شاہین آسمان پر دُشمن کو کس طرح حیران کرتے ہیں، اور بھارت […]
Read Moreسیاسی کلہاڑے اور عوامی درخت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sportsبابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری کے ساتھ ہی کئی سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا 20 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی […]
Read More




















Post your comments