class="post-template-default single single-post postid-4338 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

اسلام آباد و لورالائی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

پاکستان کے ایک اور ضلع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع لورالائی کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا۔اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ماحولیاتی نمونے میں بھی پولیو وائرس پایا گیا جبکہ راولپنڈی کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔حکام نے بتایا کہ پاکستان میں 45 اضلاع کے 176 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک 4 بچے پولیو وائرس سے معذور اور ایک انتقال کر چکا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter