اسرائیل کے موجودہ وزیراعظم نیتن یاہو کے دورِ حکومت میں زیرِ حراست فلسطینی قیدیوں کے ساتھ بدترین سلوک کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ایک حراستی مرکز میں کام کرنے والے 3 اسرائیلی شہریوں نے امریکی میڈیا (سی این این) کو بتایا کہ بعض قیدیوں کو مسلسل ہتھکڑی لگائے جانے کی وجہ سے انہیں ایسے زخم ہوگئے تھے جس کی وجہ سے ان کے ہاتھ کاٹنے پڑے۔اسرائیلی شہریوں کے مطابق حراستی مرکز میں آپریشن کیلئے غیر تربیت یافتہ طبی عملہ بھیجا جاتا تھا، مرکز میں زخموں کی بُو پھیلی ہوئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ حراستی مرکز کے اسپتال میں قیدیوں کو صرف ڈائپر پہنا کر باندھا گیا تھا اور ان پر مسلسل بدترین تشدد کیا جاتا جس کا مقصد معلومات کا حصول نہیں بلکہ صرف انتقام ہوتا ہے۔علاوہ ازیں خاردار تاروں میں قید فلسطینیوں کی آنکھوں پر پٹی باندھنے کی تصویر بھی سامنے آئی ہے۔
اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں سے بدترین سلوک کا انکشاف
Related Articles
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-09-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-09-2024
Read MoreArticle
حضرت محمدﷺ بنفسِ قرآن
Posted in: Article, News-
-
کبھی بھی اپنا موازنہ دوسروں کے ساتھ نہ کریں
Posted in: Article, News -
-
MUWADDAT IN THE LIGHT OF QUR’AN
Posted in: Article, News
sports
پہلا ون ڈے: افغانستان نے جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
Posted in: News, Sportsافغانستان نے جنوبی افریقا کو سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ جنوبی افریقی ٹیم صرف 106 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ افغانستان نے ہدف 26 اوورز میں حاصل کرلیا۔ میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا کیا گیا۔شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا کی اننگز کا […]
Read More
Post your comments