ایران نے امریکا کو متنبّہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک طرف ہوجائے کیونکہ وہ اسرائیل کو جواب دینے کی تیاری کر رہا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران نے ایک تحریری پیغام میں امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے جال میں نہ پھنسے۔ایرانی صدر کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف برائے سیاسی امور محمد جمشیدی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ امریکہ کو ایک طرف ہٹ جانا چاہیے تاکہ آپ کو نقصان نہ پہنچے۔محمد جمشیدی کا کہنا ہے کہ جواب میں امریکا نے ایران سے کہا کہ وہ امریکی اہداف کو نشانہ نہ بنائے۔دوسری جانب ایرانی عہدیدار محمد جمشیدی کے بیان پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے پیغام ملا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران کو خبردار کردیا ہے دمشق حملے کو امریکی اہلکاروں اور تنصیبات پر بطور حملے کے بہانے استعمال نہ کرے۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکا ہائی الرٹ ہے اور خطے میں اسرائیل یا امریکی اہداف کے خلاف ایران کے اہم ردعمل کی تیاری کر رہا ہے۔امریکی میڈیا نے شناخت ظاہر کیے بغیر دو امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عام شہریوں کے بجائے فوجی یا انٹیلی جنس اہداف پر اسرائیل کے اندر حملہ ہوسکتا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی انٹیلی جنس نے بتایا ہے کہ ایران کروز میزائلوں اور شہید نامی ڈرونز کے غول کے ذریعے حملہ کر سکتا ہے۔ عہدیداروں نے کہا ہے کہ ابھی تک اس کا وقت اور ہدف معلوم نہیں لیکن دمشق حملے کا جواب کسی اسرائیلی سفارتی مشن پر حملہ ہوسکتا ہے اور یہ حملہ آج سے رمضان کے دوران کسی وقت ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ رواں ہفتے اسرائیل کے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر فضائی حملے کے نتیجے میں 7 ایرانی فوجی افسر شہید ہوگئے تھے۔
Home / Breaking News, News, World / اسرائیل کو جواب دینے کی تیاری، ایران نے امریکا کو بھی پیغام بھیج دیا
اسرائیل کو جواب دینے کی تیاری، ایران نے امریکا کو بھی پیغام بھیج دیا





Article
Markham Hotel Attack is Another Sign of Worsening Islamophobia.NCCM
Posted in: Article, NewsAsalamu alaikum / Peace be upon you Sometimes, it is almost impossible to put into words the raw emotions involved with our work. When we learned about the 54-year-old hotel employee viciously beaten in Markham, Ontario, we initially had little idea about his injuries. Yet when we found out just how badly he suffered, our anguish, disgust, […]
Read More-
نازک موڑ: ہماری دائمی منزل تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News -
-
-
sports
جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کے 11 کھلاڑیوں کے نام فائنل ہوگئے
Posted in: News, Sportsانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ کے چوتھے سائیکل 27-2025 میں پاکستان کرکٹ ٹیم شان مسعود کی قیادت میں دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز دفاعی چیمپئن جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنے میدان میں اتر رہی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اتوار سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم 7 بیٹرز، […]
Read More-
کرسٹیانو رونالڈو پہلے کھرب پتی فٹبالر بن گئے
Posted in: News, Sports -
Post your comments