class="wp-singular post-template-default single single-post postid-11224 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

نوجوان نے ٹریفک چالان کیخلاف چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے مقدمہ جیت لیا

قازقستان کے ایک 23 سالہ نوجوان نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے ٹریفک چالان کے خلاف عدالت میں مقدمہ لڑا اور جیت گیا۔

دسمبر 2024 میں کنزبیک اسماعیلیوف اپنی والدہ کو اسپتال لے جا رہے تھے جب الماتی شہر کی ایک سڑک پر اچانک ایک گاڑی رک گئی اور پوری لین کو بلاک کردیا۔چونکہ یہ سڑک کی واحد کار لین تھی لہٰذا کنزبیک کے پاس دو ہی راستے تھے؛ یا تو وہ بس لین کے ذریعے رُکی ہوئی گاڑی کو کراس کریں، یا پھر وہیں رُک کر پوری ٹریفک جام کردیں۔انہوں نے پہلا آپشن منتخب کیا، لیکن ان کا یہ اقدام ٹریفک کیمروں میں ریکارڈ ہوگیا اور جلد ہی انہیں چالان موصول ہوا۔کنزبیک نے چالان کے خلاف شکایت درج کروائی، مگر ٹریفک حکام نے اسے مسترد کردیا، جس کے بعد ان کے پاس عدالت جانے کے سوا کوئی راستہ نہ تھا اور یہاں چیٹ جی پی ٹی نے ان کی مدد کی۔کنزبیک اسماعیلیوف نے وکیل پر پیسہ خرچ کرنے کے بجائے چیٹ جی پی ٹیسے قانونی مشورہ لینے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے آرٹیفیشل انٹیلی جنسی کو اپنی پوری صورتحال بتائی اور اس بات کا بھی ذکر کیا کہ ویڈیو شواہد قومی ٹریفک اتھارٹی کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔چیٹ جی پی ٹی نے انہیں عدالت میں مقدمہ دائر کرنے کا مشورہ دیا اور عدالتی کاغذات بھی تیار کرکے دیے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter