عالمی ادارہ صحت نے میٹھے مشروبات، شراب اور تمباکو کی قیمتوں میں اگلے 10 سالوں میں 50 فیصد تک ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔اس اقدام کا مقصد ان تمام مصنوعات کی کھپت کو کم کرنا اور اضافی عوامی آمدنی پیدا کرنا ہے۔سیویل میں اقوام متحدہ کی مالیات برائے ترقیاتی کانفرنس میں پیش کی گئی یہ تجویز عالمی ادارہ صحت کے ’3 بائی 35‘ اقدام کا حصہ ہے۔ادارے نے تخمینہ لگایا ہے کہ کولمبیا اور جنوبی افریقہ جیسے ممالک سے حاصل کے گئے ڈیٹا کی بنیاد پر یہ منصوبہ 2035ء تک 1 ٹریلین ڈالرز جمع کر سکتا ہے۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پہلی بار میٹھے مشروبات، شراب اور تمباکو کے لیے ایک متفقہ قیمت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔اس حوالے سے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس اذانوم گیبریئس کا کہنا کہ ٹیکس حکومتوں کو موجودہ مالیاتی دباؤ سے نمٹنے اور صحت کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد دے سکتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل جیریمی فارار نے ہیلتھ ٹیکس کو صحت کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے دستیاب سب سے مؤثر ٹولز میں سے ایک قرار دیا۔
Home / Breaking News, Health, News / عالمی ادارہ صحت کا میٹھے مشروبات اور تمباکو کی قیمتیں 50 فیصد بڑھانے کا مطالبہ
عالمی ادارہ صحت کا میٹھے مشروبات اور تمباکو کی قیمتیں 50 فیصد بڑھانے کا مطالبہ




Weekly E Paper

Article
’’پاک بھارت جنگ اور ٹرمپ کا بدلتا حساب‘‘ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsدُنیا کی تاریخ میں بے شمار جنگیں اور جھڑپیں ہوئیں، لیکن پاک بھارت فضائی معرکے کے بعد اصل سوال یہ نہیں تھا کہ کون جیتا یا کون ہارا، بلکہ یہ تھا کہ کتنے جہاز گرے۔ پاکستان نے دُنیا کو دکھا دیا کہ اُسکے شاہین آسمان پر دُشمن کو کس طرح حیران کرتے ہیں، اور بھارت […]
Read Moreسیاسی کلہاڑے اور عوامی درخت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sportsبابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری کے ساتھ ہی کئی سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا 20 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی […]
Read More




















Post your comments