class="wp-singular post-template-default single single-post postid-15067 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

جنگ کے باعث یوکرین چھوڑنے والی خاتون امریکا میں قتل

روس کے ساتھ جنگ کے باعث یوکرین چھوڑنے والی خاتون کو امریکا میں قتل کردیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق خاتون کو ریاست شمالی کیرولائنا میں چھریوں کے وار کر کے قتل کیا گیا، مقتولہ کی عمر 23 سال تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کو ریلوے اسٹیشن پر قتل کیا گیا، پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر پہنچے تو خاتون مر چکی تھی۔پولیس کے مطابق ایک 34 سالہ ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے، حملہ آور اور مقتولہ دونوں ایک دوسرے کو جانتے نہیں تھے، کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق زیر حراست ملزم پہلے بھی کئی مرتبہ متعدد کیسز میں گرفتار ہوچکا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter