class="post-template-default single single-post postid-11947 single-format-standard eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

حملہ آوروں کا دنیا کے آخری کونے تک پیچھا کریں گے، مودی کی بڑھک

برصغیر میں جنگ کے بادل منڈلانے لگے ‘ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے میں ملوث حملہ آوروں اور تمام ذمہ داران کو سزا دی جائے گی ، حملہ آوروں اور منصوبہ سازوں کا دنیا کے آخری کونے تک پیچھا کریں گے‘.مقبوضہ کشمیر میں حملے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں نریندر مودی نے کہاکہ میں پوری دنیا سے کہتا ہوں، انڈیا ہر ایک دہشت گرد اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کی شناخت کرے گا، ان کا پیچھا کرے گا اور انہیں سزا دے گا۔ مودی کا کہناتھاکہ ان کے تعاقب میں ہر حد تک جائیں گے اور ہر ممکن کوشش کریں گے۔ریاست بہار میں ایک تقریب سے خطاب میں نریندر مودی نے کہاکہ میں واضح الفاظ میں کہہ رہا ہوں جس نے بھی یہ حملہ کیا ہے اور جنہوں نے اس کی منصوبہ بندی کی، ان کو ان کے خیالات سے بڑھ کر قیمت چکانی ہو گی۔

پاکستان نے انڈیا کے کمرشل ائر لائنز کے طیاروں اور ساتھ ہی فوجی طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود کو استعمال کرنے پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پاکستان سول ایوییشن اتھارٹی کے جاری کردہ نوٹم کے مطابق 24 اپریل سے 23مئی تک ایک ماہ کے لیے مذکورہ پابندی جاری رہے گی۔ یہ فیصلہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کے رد عمل کے طور پر کیا گیا ہے ۔ فیصلے میں وضاحت کی گئی ہے تمام انڈین رجسٹرڈ طیارے چاہے وہ انڈین ایئر لائنز استعمال کرتی ہوں یا کسی اور ایر لائن کے انڈیا میں رجسٹرڈ طیارے اور ملٹری فلائٹس بھی پاکستانی فضائی حدود کے اندر انے اور پرواز کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter