قومی سلیکشن کمیٹی سے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو برطرف کیوں کیا گیا، اس کی وجہ سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق وہاب ریاض اور عبدالرزاق نے کچھ کھلاڑیوں کی غیر ضروری طرفداری کی، چیئرمین محسن نقوی نے تحقیقات مکمل کرنے پر اقدامات کا فیصلہ کیا۔ذرائع نے بتایا کہ جن کھلاڑیوں کی انہوں نے حمایت کی انہوں نے ہی پرفارم نہیں کیا، جن کرکٹرز کی ان دونوں نے حمایت کی دیگر سلیکٹرز نے مخالفت کی۔شاہین آفریدی نے حالیہ ٹورز کے دوران کوچز اور مینجمنٹ اسٹاف سے برا برتاؤ کیا، مینجرز نے ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا، ٹورز کے دوران ڈسپلن برقرار رکھنا مینجرز کی ذمے داری تھی، اس چیز کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ شاہین آفریدی کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ دوروں میں ڈسپلن کی کئی خلاف ورزیاں ہوئیں، کوچز نے لابیز کا بھی تذکرہ کیا، جن جن کھلاڑیوں کی لابیز ہیں ان کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہے، اس بات پر بات چیت ہو رہی ہے کہ ان لابیز سے کیا کیا فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔کوچز کی رپورٹ میں کئی کھلاڑیوں کو غیر سنجیدہ قرار دیا گیا، کوچز نے چیئرمین پی سی بی کو تمام صورتِ حال سے آگاہ کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑی ایک دوسرے کے خلاف باتیں کرتے ہیں جس سے ماحول خراب ہوتا، فیملیز کو ساتھ لے جانے اور پھر کھیل پر فوکس ہونے پر بھی تفصیلی بات ہوئی۔
وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو برطرف کیوں کیا گیا، وجہ سامنے آگئی
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Posted in: News, Sportsپاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ نیوٹرل وینیو ممکنہ طور […]
Read More
Post your comments