وزیر اعظم شہباز شریف حکومت نے توشہ خانہ کا مزید ریکارڈپبلک کردیا ، کابینہ ڈویژن نے مارچ 2023 سے 31 دسمبر2024 اور1997سے لیکر2001تک کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کردیا ہے۔ملکی تاریخ میں پہلی بار اس دو رانیہ کا توشہ خانہ کاریکارڈ سامنے آیا ہے۔اس سے قبل مارچ 2023میں 2002سے2 مارچ 2023 تک کا توشہ خانہ رکارڈ جاری کیا گیا تھا۔9971سے لیکر2001تک کا توشہ خانہ ریکارڈ کے مطابق نواز شریف،شہباز شریف، پرویز مشرف،رفیق تارڑ، چوہدری نثار، گوہر ایوب ، اسحاق ڈار اور خواجہ آصف اور سابق چیئرمین احتساب بیوروسیف الرحمن کا نام تحائف لینے والوں کی فہرست میں شامل ہے۔چوہدری شجاعت حسین، شیخ رشید، تہمینہ دولتانہ، عابدہ حسین اور سعید مہدی سمیت کئی بیوروکریٹس اور سیاست دانوں کے نام فہرست کاحصہ ہیں۔ بلاول بھٹو،عارف علوی،انوارالحق کاکڑ، قاضی فائز عیسی ،آصفہ بھٹو،سینیٹر طلحہ محمود اورطارق فاطمی کو بھی تحائف ملے، بیشتر نے توشہ خانہ میں جمع کرادیے ، بطور وزیر اعظم نواز شریف کو 1998 میں 17 لاکھ 21ہزار250روپےمالیت کےتحائف ملے۔ نواز شریف نے 2 لاکھ 59 ہزار 151 روپے کی رقم ادا کرکے تحائف رکھ لیے۔ نواز شریف نےگولڈ ڈائمنڈ جیولری سیٹ حاصل کیا۔ نواز شریف نےسیکنڈ جیولری سیٹ اور ایک گھڑی اپنے پاس رکھی۔ نواز شریف نے18 کے ٹی گولڈ لیڈی واچ حاصل کی۔ بطور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو1998میں13لاکھ 15 ہزار366 روپےتحائف ملے۔ شہبازشریف نےایک لاکھ98ہزار 544 روپے ادا کرکے تحائف رکھ لیے۔ شہبازشریف نے18کےٹی گولڈ گھڑی، ایک قہوہ سیٹ ،جنٹس اور لیڈی واچ رکھ لیں۔ بطورچیف ایگزیکٹوجنرل پر ویز مشرف نےایک ٹی وی سیٹ،ایک باول فری میں رکھا۔ جنرل مشرف نےایک گھڑی،ایک خنجر، قہوہ پاٹ رقم ادا کرکے رکھ لی تھیں۔ جنرل مشرف کوتحفے میں ملنے والا ایرانی کارپٹ اور ریپلکا فالکن نیلام کیے گئے۔ بطور صدر رفیق تارڑ، بطوروزیرخارجہ عبدالستار نےدرجنوں تحائف فری میں یا رقم اداکرکے رکھے۔ اسحاق ڈار نے دو گلاسزکا تحفہ رقم ادا کرکے رکھ لیا۔ اسحاق ڈار نے پاکٹ واچ کا تحفہ توشہ خانہ میں جمع کرایا۔ شیخ رشید نے ایک قہوہ سیٹ،دو ٹائیاں اور بریف کیس رکھا۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / مارچ 2023 سے 31 دسمبر 2024 تک کس کس کو تحائف ملے؟ توشہ خانہ ریکارڈ جاری
مارچ 2023 سے 31 دسمبر 2024 تک کس کس کو تحائف ملے؟ توشہ خانہ ریکارڈ جاری

Related Articles

Weekly E Paper

Article
Every generation faces the same question: How will we lead?
Posted in: Article, NewsAsalamu alaikum / Peace be upon you Every generation faces the same question: How will we lead? This is a question that comes to mind especially on a day like today – as we reflect upon the question of sacrifice and leadership, exemplified throughout our history from the Prophet Musa (upon whom be peace) to Imam […]
Read More-
-
ایک عورت اور وکیل کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
Posted in: Article, News -
-
sports
عالمی ریکارڈ نہ توڑنے پر برائن لارا نے کیا کہا؟ ویان ملڈر نے بتا دیا
Posted in: News, Sportsجنوبی افریقہ کے کپتان ویان ملڈر نے بتا دیا کہ 400 رنز کا ورلڈ ریکارڈ نہ توڑنے پر ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بیٹر برائن لارا نے ان سے کیا کہا؟ جنوبی افریقہ کے کپتان نے بتایا کہ برائن لارا نے مجھ سے کہا کہ عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کرنی چاہیے تھی، ریکارڈ ٹوٹنے کے لیے […]
Read More
Post your comments