ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد میاں چنوں پہنچ گئے ہیں۔ارشد ندیم کی والدہ کی طبیعت خراب ہے ڈرپس لگ رہی ہیں، ان کی والدہ کی طبیعت خراب ہونے کے باعث گھر میں اب تک کوئی تیاریاں نہیں کی گئیں۔ ارشد ندیم میاں چنوں پہنچتے ہی اس دکان پر گئے جہاں سے جیولن تھرو خریدا کرتے تھے، اس دکان پر آنے کا مقصد اپنا ماضی یاد رکھنا ہے۔ارشد ندیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واحد دکان تھی میاں چنوں کی جہاں سے جیولن تھرو ملتا تھا۔اُنہوں نے بتایا کہ مستقبل میں میاں چنوں میں جیولن تھرو کی اکیڈمی بنانے کا ارادہ ہے۔ارشد ندیم نے کہا کہ ہمارے گاؤں میں اسٹیڈیم بن رہا ہے، پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان کی قوم اور گھر والوں کی بہت دعائیں تھیں۔اُنہوں نے کہا کہ میرا اگلا پلان جو بھی ہو گا مجھے کوچ بتائیں گے، میں اپنا میڈل پاکستان افواج کے نام کرتا ہوں جو بھی ہو گولڈ گولڈ ہی ہوتا ہے، عید کے بعد ورلڈ ایتھلیکٹک چیمئین شپ کے لیے انگلینڈ کا دورہ ہے پوری کوشش ہوگی کہ جیت کر لوٹوں۔ارشد ندیم نے کہا کہ نوجوان کو پیغام دیتا ہوں کہ اسٹیڈیم بن رہا ہے میرے پاس آئیں اور سیکھیں۔اُنہوں نے کہا کہ 50 سال بعد پاکستان نے ایشن اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کیا، اب نظر دسمبر میں ورلڈ ایتھلیٹک چیمپئن شپ پر ہے۔ارشد ندیم نے کہا کہ انسان جب میدان میں اترتا ہے تو سب کے ساتھ ہی مقابلہ ہوتا ہے، میرے کوچ سمیت تمام اداروں نے مجھے بہت سپورٹ کیا، میرے کوچ نے مجھے بہت محنت کروائی، حکومت نے بھی بہت زیادہ سپورٹ کیا، جیولن تھرو کے حوالہ سے اسلام آباد میں ایک اکیڈمی بنائی جا رہی ہے۔
ارشد ندیم میاں چنوں پہنچتے ہی سب سے پہلے کہاں گئے؟




Weekly E Paper

Article
اخوند سالاکؒ، بیرا کافر اور دریائے پنجکوڑہ کا ’’تھل‘‘ تحریر و تحقیق: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsخیبرپختونخواہ کے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان بہتا ہوا دریائے پنجکوڑہ اپنی موجوں کے ساتھ صدیوں کی داستانیں سناتا ہے۔ اس کے کنارے آباد سرسبز کھیت، دیودار کے جنگلات اور پتھریلے گاؤں اس خطے کی قدامت اور تہذیبی ورثے کی گواہی دیتے ہیں۔ انہی کناروں پر واقع تھل گاؤں کوہستان پنجکوڑہ کا سب سے بڑا […]
Read Moresports
بلائنڈ ویمن کرکٹرز نے نفرت کی سیاست مسترد کردی
Posted in: News, Sportsپاکستان اور بھارت کی بلائنڈ ویمن کرکٹرز نے نفرت کی سیاست کو مسترد کردیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میچ کے بعد دونوں ٹیموں نے گرم جوشی سے ہاتھ ملا کر کھیلوں میں سیاست گھسیٹنے والوں کو واضح پیغام دے دیا کہ اسپورٹس میں نفرت انگیزی کی کوئی گنجائش نہیں۔اس سے قبل بھارت […]
Read Moreبابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments