وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کے 600 بندے ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے ذرا لاشیں تو دکھادیں، کسی نے تو ویڈیو بنائی ہوگی، معلوم تو ہو کہ لاشیں گئی کہاں؟سیاست یا مذہب کی آڑ میں انتہا پسندی قبول نہیں، کارکنوں کو جلادو ماردو کا حکم دینا کون سا مذہب ہے، اڈیالہ جیل میں بیٹھا ایک شخص مذہب کو استعمال کررہا، لاشوں کے ثبوت دے تاکہ میں پولیس کو پکڑوں۔یہ بات انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے علما کرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرمساجد کے آئمہ کرام کیلئے 25ہزار روپے وظیفہ مقررکرنے پر اتفاق کیاگیا۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ مریم نواز سے امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرس نے ملاقات کی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے موجودہ تعلقات افق کی نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں بیٹھے ہوئے ایک شخص نے ٹوئٹ کیے کہ 600 لوگ ہلاک ہو گئے، یہ وہ شخص ہے جس نے مساجد کے اندر گھس کر گولیاں چلائیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی درخواست پر تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے سربراہ مفتی منیب الرحمان نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے علماء و مشائخ کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے حکومت پنجاب کے اصولی موقف کی بھرپور حمایت کر دی۔ اس موقع پر علماء کرام اور مشائخ نے قیام امن کے لئے حکومت کی کاوشوں کی تائید کی۔اجلاس میں سیل ہونے والی مساجدکا انتظام تنظیم المدارس اہل سنت کے سپرد کرنے کی ہدایت کی۔ مذہبی علامات اور مقدس ناموں والے پوسٹرو بینرزکی تکریم برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں مساجد میں اذان اور خطبہ کی اجازت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ علماء کرام سے رابطوں کیلئے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری لاء اینڈ آرڈر کوفوکل پرسن مقرر کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ روزمرہ زندگی میں خلل نہ آنے دینا، عوام کے جان و مال اور عزت کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ ر وزگار اور دیگر امور کے لئے آنے جانے والوں کا راستہ روکنا اور کاروبار زندگی معطل کرنا کیا درست ہے؟۔ شرپسند کفر اسلام کی جنگ بنا کر فساد برپا کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازنے کہا کہ منبر رسولؐ پر کھڑے ہوکر مارو جلا دوکی بات کرنا کیا درست عمل ہے؟۔ نبی کریمؐ نے تو راستے سے پتھر ہٹانے کا حکم دیا یہاں سڑکیں بند کر دی جاتی ہیں۔ مریم نواز نے کہا غزہ معاہدے پر فلسطینی خوشیاں منارہے تھے اور یہاں اسلام آباد پر چڑھائی کا اعلان ہورہا تھا۔
 Home  /  Breaking News, News, Pakistan  /  جلا دو، مارو کا حکم دینا کونسا مذہب ہے؟ 600 کارکن مرے تو  ٹی ایل پی  لاشیں دکھائے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
جلا دو، مارو کا حکم دینا کونسا مذہب ہے؟ 600 کارکن مرے تو ٹی ایل پی لاشیں دکھائے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز




Weekly E Paper

Article
اخوند سالاک کا اوگے نظام: جبری محصول یا رضاکارانہ عطیہ؟ تحریر و تحقیق: نجیم شاہ (تاریخی زاویئے)
Posted in: Article, Newsتاریخ صرف واقعات کا مجموعہ نہیں، بلکہ نظریات، مفادات اور بیانیوں کی کشمکش بھی ہے۔ جب ہم مغلیہ سلطنت کی تحریری تاریخ کا مطالعہ کرتے ہیں، تو ہمیں اکثر وہ زاویہ نظر آتا ہے جو دربار کے مفادات سے جڑا ہوتا ہے۔ ایسی ہی ایک مثال افغان مغل جنگ کے دوران بہاکو خان اور اخوند […]
Read Moresports
بنگلادیشی بیٹر نے آؤٹ ہونے کے بعد چھکا لگادیا، محنت ضائع
Posted in: News, Sportsبنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک دلچسپ واقعے نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔ دونوں ٹیمیں 27 اکتوبر کو ایک دوسرے کے خلاف مدمقابل تھیں جہاں بنگلادیشی بیٹر تسکین احمد نے ایک زوردار اور اونچا چھکا مارا تاہم ان کی محنت ناصرف ضائع ہوئی بلکہ وہ اسی گیند پر آؤٹ بھی […]
Read More- پیٹ کمنز ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے باہرPosted in: News, Sports
 
 
        






 
                            





 
                            



 
                            


Post your comments