پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے بتا دیا کہ وہ بھارتی اداکار عمران ہاشمی کی پاکستان آمد پر ان کا استقبال کس طرح کریں گی۔حال ہی میں حمائمہ ملک نےاپنے بھائی و اداکار فیروز خان کے ہمراہ بھارتی صحافی فریدون شہریار کو آن لائن انٹرویو دیا، جس کے مختصر ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔دورانِ انٹرویو اداکارہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سنجے لیلیٰ بھنسالی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔اسی انٹرویو میں جب صحافی نے سوال کیا کہ اگر عمران ہاشمی پاکستان آئیں تو آپ کیا کریں گی؟اس کے ساتھ ہی صحافی نے 2 فرضی آپشنز بھی دیے کہ ان کو ایئر پورٹ سے برقعہ پہنا کر لائیں گی تاکہ وہ لڑکیوں سے محفوظ رہیں یا پھر تمام خواتین کو گھروں میں رہنے کا کہیں گی؟صحافی کے آپشنز سن کر اداکارہ نے انہیں رد کرتے ہوئے کہا کہ میں تو تمام لڑکیوں کو بتا دوں گی کہ عمران ہاشمی آ رہے ہیں آپ لوگ ایئر پورٹ چلے جائیں تو وہ توجہ حاصل کر کے خوش ہو جائیں گے۔حمائمہ ملک کے مطابق برقعہ پہنا کر ایئر پورٹ سے لانے کے آپشن پر غور کیا جا سکتا ہے یہ انہیں (عمران ہاشمی کو) پسند آئے گا لیکن عمران ہاشمی کو اپنا اسٹار ڈم بہت پسند ہے، انہیں اچھا لگتا ہے جب لوگ ان کے گرد جمع ہوتے ہیں۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ اگر کبھی عمران ہاشمی میرے ساتھ پوڈ کاسٹ میں آئے تو ان سے پوچھوں گی کہ وہ اتنا اپنے آپ میں کیوں رہتے ہیں؟خیال رہے کہ حمائمہ ملک اور عمران ہاشمی نے 2014ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’راجہ نٹور لال‘میں مرکزی کردار بھی ادا کیا تھا، جس کے بعد سے ان کی جوڑی کو بے حد پسند کیا جاتا ہے۔
عمران ہاشمی کی پاکستان آمد کے سوال پر حمائمہ ملک نے کیا کہا؟
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 25-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 25-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
سنچورین: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی
Posted in: News, Sportsجنوبی افریقہ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 2 وکٹ سے شکست دیکر 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ جنوبی افریقہ نے فتح کیلئے درکار 148 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، ہدف کو پانے کے لیے آج جنوبی افریقا کے بیٹر ایڈم مارکرم […]
Read More-
بابر اعظم نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
Posted in: News, Sports -
Post your comments